Inquilab Logo

یوگی نے رام بھکتوں کی جانب سے مودی کو کہا رام رام

Updated: August 05, 2020, 11:58 AM IST | Agency | Lucknow

  ایودھیا میں رام بھگتی کے ماحول کے درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو رام جنم بھومی احاطہ میں پہنچ کربھومی پوجن کی تیاریوں کا جائزہ  لیا ۔وزیر اعظم نریندر مودی صبح ساڑھے گیارہ بجے یہاں ساکیت ڈگری کالج میں عارضی طور پر تعمیر کردہ ہیلی پیڈ پر اتریں گے اور بھومی پوجن کے ساتھ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ایودھیا روانگی سے قبل یوگی نے میزبان کا کردار نبھاتے ہوئے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے رام مندر کےتئیں اپنے جذبے کا اظہار ’’رام چریت مانس‘‘ کی نظم سے کیا۔

Ayodhya - Pic : PTI
ایودھیا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

انہوں نے لکھا کہ ’’ شری اودھپوری میں دشرتھ کے بیٹے شری رام للاکے مندر کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے اتر پردیش کی مقدس سرزمین پر تشریف لا رہے وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سبھی رام بھکتوں کی جانب سے رام رام۔‘‘ ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا کہ ’’پیارے رام بھکتو! آپ کا خیر مقدم ہے۔ آپ کو مبارکباد ۔ جے شری رام۔‘‘ واضح رہے کہ بھومی پوجن پروگرام کوآسان اور اچھی طریقے سے منعقد کرنے کیلئے یوگی ذاتی طور پر پل پل کی معلومات حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ پانچ دنوں میں تین بار ایودھیا کا دورہ کیا ہے اور تیاریوں پر گہری نظر رکھی ہے ۔ خیال رہےکہ وزیر اعلیٰ نے اتر پردیش کے لوگوں سے دو دن ’’دیپ اتسو‘‘ منانے کی اپیل کی تھی ۔ بھومی پوجن کے پیش نظر گزشتہ رات ایودھیا کو تین لاکھ ۵۱؍ ہزار چراغوں سے روشن کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں، یوگی نے بھی لکھنؤ میں واقع اپنے سرکاری مکان کو چراغوں سے سجایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK