• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رام مندر چوری معاملے میں بڑی مچھلیوں کو بچانے کی کارروائی چل رہی ہے: کانگریس

Updated: September 23, 2026, 11:50 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس نے رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملے میں تین ماہ بعد بھی چارج شیٹ داخل نہ ہونے کو سرغناؤں کو بچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومتیں ایس آئی ٹی کے نام پر بڑے چوروں کو بچانے کی کارروائی کر رہی ہیں۔

Jairam Ramesh. Photo: INN.
جے رام رمیش۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملے میں تین ماہ بعد بھی چارج شیٹ داخل نہ ہونے کو سرغناؤں کو بچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومتیں ایس آئی ٹی کے نام پر بڑے چوروں کو بچانے کی کارروائی کر رہی ہیں۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر کہا کہ چڑھاوا چوری کے معاملے میں تحقیقات شروع ہوئے تین ماہ پورے ہونے میں صرف تین دن باقی ہیں لیکن ابھی تک ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے۔ اگر ۲۵؍ستمبر تک چارج شیٹ داخل نہ ہوئی تو چڑھاوا چوری کے معاملے کے چھوٹے کرداروں کی ضمانت کا راستہ صاف ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو ایسی ایس آئی ٹی اور ایسی کسی سرکاری چارج شیٹ پر بھروسہ نہیں ہے جس میں بڑی مچھلیوں کو بچانے کے خدشات برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ کچھ بھی رپورٹ کرنے کے قابل نہیں ہے، ان کی اپنی تحقیقات اب تسلیم کر رہی ہے کہ چڑھاوا چورے ۷۰؍ نہیں بلکہ سی سی ٹی وی میں ۱۰۵؍ بار سامنے آ چکی ہے جسے وہ چاہ کر بھی مسترد نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارج شیٹ داخل کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے، یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے اور معاملہ بڑے چوروں اور ان کے سرپرستوں سے توجہ ہٹانے کا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایودھیا کے مندر میں منظم طریقے سے کی گئی چڑھاوا چوری کے سرغناؤں کو کون اور کیوں بچا رہا ہے؟ اس سنگین معاملے میں وزیر اعظم مودی کی خاموشی اور چڑھاوا چوری کے ملزمین کی مدد پر بھی مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:تبلیغی مرکز کے کیس میں مزید۲؍ ایف آئی آر منسوخ

جے رام رمیش نے کہا کہ عوام کے سیدھے سوالات ہیں کہ بڑی بڑی مچھلیوں پر اب تک کارروائی کیوں نہیں ہوئی اور ان سے سخت پوچھ گچھ کب ہوگی؟ اصل گنہگاروں کو بچانے کیلئےسپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات سے کون اور کیوں بچنا چاہتا ہے اور ٹرسٹ کو اب تک تحلیل کیوں نہیں کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے نام پر بی جے پی کی ڈبل انجن حکومتیں بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ چڑھاوا چوری کے ملزمین کو بچانے کی کارروائی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوال اب صرف ملزمین کا نہیں بلکہ ان لوگوں کی جوابدہی کا بھی ہے جن کی نگرانی میں یہ سب کچھ ہوا۔ وزیر اعظم کو عقیدت سے جڑے اس سنگین معاملے پر خاموشی کیلئےجواب دینا ہوگا۔ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ پورے نظام کا فارینسک آڈٹ کرایا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK