Inquilab Logo

رمضان کا آغاز،حرمین شریفین میں پہلی تراویح، لاکھوں افراد کی شرکت

Updated: March 24, 2023, 1:10 PM IST | Washington

مقامی افراد، تارکین وطن اور دنیا بھر کے عمرہ زائرین پہلے ہی سے مسجد الحرام پہنچ گئے اور وہاںامام و خطیب شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری اور حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کی قیادت میں پہلی تراویح کی نماز ادا کی ۔ مسجد نبوی ؐ میں تراویح کی نماز ڈاکٹر عبد اللہ البعیجان  اورڈاکٹر احمد الحذیفی نے پڑھائی ۔ مختلف ممالک میں رمضان کے روایتی بازا ر سجائے گئے

A scene from the Taraweeh prayer at the Haram Makkah. (Photo: SPA)
حرم مکی میں تراویح کی نماز کا ایک منظر۔ ( تصویر :ایس پی اے)

:  جمعرات سے عرب ، مغرب اور دیگر ممالک میں رمضان کا باقاعدہ آغاز ہو گیا  جبکہ  بدھ کی شب میں باجماعت  تراویح کی نماز ا دا کی گئی  ۔  حرمین شریفین کی  پہلی تراویح میں لاکھوں افراد  نے شرکت کی ۔
  میڈیار پورٹس کے مطابق جمعرات  سے سعودی عرب ، عراق ، ایران ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، کویت ، بحرین ، مسقط ، یمن  ، مصر، فلسطین ، اردن،  شام ،   بر طانیہ ، امریکہ ،   فرانس ، جرمنی  اور کناڈا کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا اور ترکی وغیرہ   میں بھی رمضان کا پہلا روزہ رکھا گیا ۔ 
 اس سے قبل بدھ کی شب تراویح کی نمازا داکی گئی ۔ کچھ ممالک میں رمضان المبارک کی مناسبت سے روایتی انداز میں  بازار سجائے گئے ۔ بدھ کی شب جابجا بازاروں میں چہل پہل رہی ۔ بچے خریداری کرتے نظر آئے۔ اسی طرح افطار کے مخصوص بازاروں میں بھی بھیڑ رہی ۔  
  دریں اثنا ء مسجد الحرام  اور مسجد نبویؐ میں بدھ کی شب لاکھوںا فراد  نے  پہلی تراویح کی  نما ز ادا کی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کی شب مقامی  افراد، تارکین وطن اور دنیا بھر  کے عمرہ زائرین  تراویح  کی نماز ادا کرنے کیلئے  پہلے  ہی سے مسجد الحرام پہنچ گئے تھے۔ کم وبیش یہی صورتحال مسجد نبویؐ میں بھی تھی۔ مسجد الحرام میں امام و خطیب شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری اور حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے تراویح کی پڑھائی جبکہ مسجد نبوی ؐ میں تراویح کی نماز کی امامت   ڈاکٹر عبد اللہ البعیجان  اورڈاکٹر احمد الحذیفی  نےکی ۔

islam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK