• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’رمضان المبارک ہمیں ایثار وغم خواری کا درس دیتا ہے ‘‘

Updated: February 18, 2026, 7:57 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ریگل پیلس میں تاجرو ں اورپروفیشنلزسے امیر سنی دعوتِ اسلامی مولاناشاکر علی نوری کا خصوصی خطاب ۔

Maulana Shakir Noori.Photo:INN
مولانا شاکر نوری۔ تصویر:آئی این این

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرسنّی دعوتِ اسلامی کی جانب سے تاجروں اور پروفیشنلز کے تعلق سے ریگل پیلس میںایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میں امیر سنّی دعوتِ اسلامی مولانا مولانامحمد شاکر نوری نے خصوصی خطاب کیا۔ ا س نشست کا مقصدتاجر برادری اورپروفیشنلز کو رمضان المبارک کے احکامات اورنبوی ہدایات سےآگاہ کرانا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، یو اے ای کو شکست

مولانا شاکرعلی نوری نے اپنے خطاب میںکہاکہ ’’ماہِ رمضان روحانی ترقی، تزکیۂ نفس اور قربِ الٰہی کے حصول کا عظیم اور بابرکت مہینہ ہے۔ یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں بندۂ مومن اپنے رب کی رضا کیلئےنیکیوں کے تمام طریقے اختیار کرتا ہے۔ ‘‘مولانانے یہ بھی کہا کہ’’ انسان کی سب سےبیش قیمت اس کی روح ہے، مگر سال کے گیارہ مہینوں میں ہم اکثر اس کی غذا یعنی عبادت و اطاعت میں کوتاہی کر بیٹھتے ہیں۔ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے جو روح کی پیاس بجھانے اور باطن کی اصلاح کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فرانس میں کیوں چلتا ہے شاہ رخ خان کا جادو؟

‘‘مولانا شاکرعلی نوری نے اپنے خطاب میں اسلام کے پیغامِ ِانسانیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’رمضان المبارک میں افطار کرانے، صدقہ و خیرات کرنے، غریبوں، مسکینوں و ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا بے شمار اجر ہے۔ ان کی ضروریات پوری کرنا اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔ آقائے کریم ؐکی سخاوت رمضان المبارک میں سمندر کی موجوں سے بھی زیادہ ہو جایا کرتی تھی، جو اس بات کی روشن دلیل ہے کہ خدمتِ خلق اور ایثار اللہ اور اس کے رسول کو کس قدر محبوب ہیں۔‘‘مولانا نوری نے حاضرین کو نصیحت کی کہ’’ وہ اس بابرکت مہینے کو روحانی ارتقا، باطنی اصلاح اور انسانی ہمدردی کے فروغ کیلئے غنیمت جانیں، زیادہ سے زیادہ عبادت اور تلاوت قرآن کا اہتمام کریں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK