Inquilab Logo

رام دیو کی پتانجلی کو کورونل بیچنےکی مشروط اجازت

Updated: July 02, 2020, 8:37 AM IST | Agency | New Delhi

کمپنی اسے کورونا کی دوا نہیں بلکہ قوت مدافعت کی دوا کے طور پر بیچ سکتی ہے، بالاکرشنن نے کہا کہ’’ ہم نے توکبھی کہا ہی نہیں کہ یہ کورونا کا علاج کرتی ہے‘‘

Coronil Kit - Pic : INN
کورونل کٹ ۔ تصویر : آئی این این

  خود ساختہ بابا، رام دیو کی کمپنی  پتانجلی کو مرکزی وزارت آیوش نے کورونل دوا بیچنے کی اجازت دیدی ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ اسے قوت مدافعت کی دوا کے طور پر بیچیں، کورونا کی دوا کے طور پر نہیں۔
  دوسری طرف پریس کانفرنس میں کورونل کو کورونا کی دوا کے طور پر متعارف کرانے  والی پتانجلی نے بھی زبردست یوٹرن لیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او بالاکرشنن کے مطابق انہوں نے کبھی کہا ہی نہیں کہ یہ دوا کورونا کا علاج یا اسے کنٹرول کر سکتی  ہے۔ بالاکرشنن کے مطابق ’’ہم نے کہا تھا کہ  دوا بنائی ہے اوراسے طبی نگرانی میں استعمال کیا   تواس سے کورونا کے مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔‘‘ بالاکرشنن کے مطابق’’اس میں کوئی کنفیوژن نہیں ہونا چاہئے۔‘‘  حقیقت یہ ہے کہ رام دیو نہ صرف پریس کانفرنس میں بلکہ کئی نیوز چینلوں پر اسے کورونا کی دوا کے طور پر متعارف کروا چکے ہیں۔ 
  آیوش منسٹری  کے بدھ کے حکم کے بعد پتانجلی نے کہا ہے کہ اس معاملے میں کمپنی اور مرکزی وزارت کے درمیان کوئی اختلاف رائے نہیں ہے۔  اس سلسلے میں بدھ کو کی گئی پریس کانفرنس میں رام دیو نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ  ان کے دعوؤں پر اعتراض کرنے والوں کیلئے کہا کہ ’’کچھ لوگوں کو ہندوستانی ثقافت کے ترقی کرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK