ویسٹرن ریلوےمیں۵؍ دسمبر اورخاص طورپر۶؍ دسمبرکو ’ مہاپری نروان دوس ( ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی برسی)‘ پر بطور خاص دادر اسٹیشن پرعقیدتمندوں کے ساتھ عام مسافروں کی سہولت کے خاطرسیکوریٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔
بابا صاحب امبیڈکر۔ تصویر:آئی این این
ویسٹرن ریلوےمیں۵؍ دسمبر اورخاص طورپر۶؍ دسمبرکو ’ مہاپری نروان دوس ( ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی برسی)‘ پر بطور خاص دادر اسٹیشن پرعقیدتمندوں کے ساتھ عام مسافروں کی سہولت کے خاطرسیکوریٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ ۷۰۰؍ سےزائدگورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اورریلوے پروٹیکشن فورس( آر پی ایف )کے جوانوں کو دادر اسٹیشن کے ہر پلیٹ فارم، پلوں، داخلی راستے سے باہر نکلنے والے دروازوں اور ریلوے کے احاطے میں ۲۴؍گھنٹے تعینات کیا جائے گا۔اسی کے ساتھ ۱۶۰؍ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کیلئے کنٹرول روم بنایا جارہا ہے۔ چیتیہ بھومی جانے والے عقیدتمندوں کی مدد کیلئے دادر اسٹیشن پرہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گا جہاں تعینات آر پی ایف، جی آر پی اور ٹکٹ چیک کرنے والا عملہ چیتیہ بھومی، راج گریہہ، ٹرین کے اوقات اور دیگر ضروری معلومات فراہم کرائے گا۔ اس کے علاوہ جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئےآر پی ایف، ڈاگ اسکواڈ، کوئیک رسپانس ٹیم اوربم کا پتہ لگانے اور ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ڈی ایس) مسلسل اینٹی سبوٹیج ٹیسٹ کریں گے۔
یہ تفصیلات ویسٹرن ریلوے کےچیف پی آر او ونیت ابھیشیک سے استفسار کرنے پر انہوںنے نمائندۂ انقلاب کوبتائیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’اسی طرح بھیڑ کو کنٹرول کرنے کیلئے ویسٹرن ریلوے نے بی ایم سی فٹ ا ووربریج اور تلک فٹ اووربریج وغیرہ بھیڑبھاڑ والے علاقوں میں رکاوٹوں اور رسّیوں کے ذریعے علیٰحدہ انتظام کیا ہے۔ داخلے اور خارجی راستوں پر بھی کنٹرول شدہ ڈائیورژن کا انتظام کیا گیا ہے۔ ٹریفک نظام میںآسانی کے لئے تمام پلوں اور دروازوں پر واضح اشارے لگائے گئے ہیں۔