• Tue, 25 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ڈائننگ وِد کپورز‘‘ میں رنبیر کپور فش کری کھاتے نظر آئے، سوشل میڈیا صارفین برہم

Updated: November 25, 2025, 6:46 PM IST | Mumbai

۴۰۰۰؍کروڑ کی فلم ’’رامائن ‘‘ میں بھگوان رام کا کردار ادا کرنے سے پہلے ہی تنازع کھڑا ہوگیا۔ رنبیر کپور اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ پر کام مکمل کر رہے ہیں تاہم، بلاک بسٹر اینیمل کے بعد، وہ پہلی بار بھگوان رام کے روپ میں نظر آئیں گے جب انہوں نے نتیش تیواری کی ’’رامائن‘‘ کے پہلے حصے پر کام شروع کیا۔ تاہم اسی دوران یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ رنبیر کپور نے فلم کے لیے نان ویجیٹیرین کھانا ترک کر دیا ہے۔ اب ان کے نئے ویڈیو نے ہلچل مچا دیا ہے۔ لوگ اداکار کی پی آر ٹیم کو بہت زیادہ ٹرول کر رہے ہیں۔

Ranbir.Photo:INN
رنبیرکپور۔ تصویر:آئی این این

 رنبیر کپور ’’اینیمل‘‘ کے بعد سے مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ ۲۰۲۳ء کے بعد ان کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے۔ اب، وہ اگلے سال ۲۰۲۶ء میں اسکرین پر واپس آئیں گے، جب سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘ ریلیز ہوگی۔ لیکن اس فلم سے پہلے، وہ نتیش تیواری کی ’’رامائن‘‘ پارٹ وَن  پر کام مکمل کر چکے ہیں، جو ۲۰۲۶ء کی دیوالی پر ریلیز ہونے کا منصوبہ ہے۔ جب فلم پر کام شروع ہوا  تو یہ خبریں سامنے آئیں کہ رنبیر کپور نے فلم کے لیے نان ویجیٹیرین کھانا ترک کر دیا ہے۔ تاہم ان  کے  نئے  ویڈیو نے بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ نہ صرف اداکار کو ٹرول کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی پی آڑ ٹیم کو بھی غلط معلومات پھیلانے پر سرزنش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایمی ایوارڈز: دلجیت دوسانجھ اور امتیاز علی ’’ایمی ‘‘ سے محروم

درحقیقت، کچھ عرصہ قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رنبیر کپور نے ذاتی وابستگی کے طور پر ساتوک طرز زندگی کو اپنایا ہے۔ انہوں نے تمباکو نوشی چھوڑ دی اور ایک زیادہ نظم و ضبط والا معمول اپنایا، جس میں مراقبہ اور صبح سویرے ورزش شامل ہے، جس سے انہیں بھگوان رام کے کردار کے لیے تیاری کرنے میں مدد ملے گی  تاہم ’’ڈائننگ ود دی کپورز‘‘ کے ایک ایپی سوڈ نے نان ویجیٹیرین کھانا ترک کرنے کے ان دعوؤں کو رد کر دیا ہے۔رنبیر کپور نے نان ویجیٹیرین کھانا ترک نہیں کیا۔حال ہی میں، کپور خاندان نے لیجنڈ راج کپور کی۱۰۰؍ویں سالگرہ منائی۔ 
رنبیر کپور کے کزن ارمان جین نے پورے خاندان کو مچھلی کا سالن اور چاول پیش کیا۔ رنبیر کپور بھی اپنی بہنوں ردھیما، کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کے ساتھ مچھلی کے سالن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔ سب کھانے کی تعریف کرتے نظر آئے۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی۔ لوگوں نے لکھا کہ جہاں رنبیر کی پی آر ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اس نے بھگوان رام کا کردار ادا کرنے کے لیے نان ویجیٹیرین کھانا چھوڑ دیا ہے، وہ مچھلی کا سالن کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:دہلی اے کیو آئی : دہلی میں ۵۰؍ فیصد سرکاری اور نجی ملازمین کو فوری طور پر گھر سے کام کرنے کا حکم

ایک اور صارف نے لکھا کہ اداکار کی پی آر ٹیم جو اس طرح کے بیانات دینے سے پہلے یا بعد میں دو بار نہیں سوچتی، اسے برطرف کر دینا چاہیے۔ یہ سب کہنے کی کیا ضرورت تھی۔ رنبیر کپور نے شراب نوشی اور نان ویجیٹیرین کھانا ترک کر دیا ہے۔ اگر وہ اس وقت خاموش رہتے تو بعد میں انہیں یہ سب کچھ نہ سہنا پڑتا۔ حقیقت میں رنبیر کپور بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سائی پلوی سیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں روی دوبے، سنی دیول، کاجل اگروال، رکول  پریت سنگھ سمیت کئی اداکار نظر آئیں گے، جس کے پہلے حصے کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل مکمل ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK