• Fri, 16 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رسول اکرمؐ کے مبارک نام کی بےحرمتی کے تعلق سے رضا اکیڈمی کی پولیس میں شکایت

Updated: October 16, 2026, 5:38 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

نبی آخرالزماںؐ کے مقدس نام سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک متنازع ویڈیو کے تعلق سے رضااکیڈمی کی جانب سے پائیدھونی پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر لکشمی کانت سالنکھے سے تحریری شکایت کرتے ہوئے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور اس معاملے کی جانچ اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Members of a Raza Academy delegation filing a written complaint at the Pydhonie Police Station. Photo: INN
رضااکیڈمی کے وفد میں شامل افراد پائیدھونی پولیس میں تحریری شکایت کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

نبی آخرالزماںؐ کے مقدس نام سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک متنازع ویڈیو کے تعلق سے رضااکیڈمی کی جانب سے پائیدھونی پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر لکشمی کانت سالنکھے سے تحریری شکایت کرتے ہوئے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور اس معاملے کی جانچ اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ الحاج محمد سعید نوری کی جانب سےکی جانے والی تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ویڈیو میں مبینہ طور پر اداکار ارجن بجلانی کی اہلیہ نیہا سوامی ایک تقریب کے دوران ایسی ٹی شرٹ پہنے نظر آ رہی ہیں جس پر نبی کریم کا مقدس نام درج ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی میں بی ایل اے کی مدد سے بی جے پی پر ووٹروں کے نام کٹوانے کا الزام

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے سے مسلم معاشرے میں تشویش پائی جا رہی ہے اور اس کی وجہ سے مذہبی جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں۔رضا اکیڈمی کی جانب سے پولیس سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ویڈیو کا جائزہ لے کر مناسب جانچ کی جائے اور اگر متعلقہ پلیٹ فارم کے ذریعے ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہو تو ویڈیو ہٹانے سمیت دیگر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ ٹی شرٹ بنانے والی کمپنی کی شناخت کرکے اس سے وضاحت طلب کرنےکے علاوہ مستقبل میں مقدس ناموں کی بے حرمتی نہ ہو،اس تعلق سے بھی اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ ارجن بجلانی نے اس تعلق سے اپنی بیوی کی جانب سے اظہارِ معذرت کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK