Inquilab Logo

آربی آئی نے نصف فیصد کی شرح نمو بڑھائی، شرح سود برقرار

Updated: December 09, 2023, 11:04 AM IST | Agency | Mumbai

گورنر نے کہا کہ ہندوستانی معیشت بہتر رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور وہ دوسری سہ ماہی میں۷ء۶؍فیصد کی رفتار سے آگے بڑھی ہے۔

RBI Governor Shaktikanta Das. Photo: INN
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس۔ تصویر : آئی این این

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی اقتصادی ترقی کے تمام تخمینوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے۷ء۶؍ فیصد کی شرح سے بڑھنے سے حوصلہ افزا ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کو رواں مالی سال کے لئے ترقی کے تخمینوں میں نصف فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ ہی خردہ مہنگائی میں اضافے کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ سے گھر، گاڑی وغیرہ کیلئے قرضوں کی قسطوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
 موجودہ مالی سال کے ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی پانچویں دو ماہی سہ روزہ میٹنگ میں جمعہ کو کئے جانے والے فیصلوں کے بارے میں اطلاعات دیتے ہوئے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ ہندوستانی معیشت بہتر رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور وہ سبھی تخمینوں کو پیچھے چھوٹے ہوئے دوسری سہ ماہی میں ۷ء۶؍فیصد کی رفتار سے آگے بڑھی ہے۔ اس کے پیش نظر موجودہ مالی سال کے لئے ترقی کا تخمینہ پہلے کے ۶ء۵؍ فیصد سے بڑھا کر۷ء۰؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ کو ۶ء۵؍ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
داس نے یہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے لیکن پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کے درمیان کمیٹی نے مناسب موقف سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد فی الحال پالیسی ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ ریپو ریٹ۶ء۵؍ فیصد، اسٹینڈرڈ ڈپازٹ فیسیلٹی ریٹ (ایس ڈی ایف آر) ۶ء۲۵؍فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ (ایم ایس ایف آر) ۶ء۷۵؍ فیصد، بینک ریٹ ۶ء۷۵؍ فیصد، فکسڈ ریزرو ریپو ریٹ۳ء۵۳؍ فیصد، کیش ریزرو ریشو۴ء۵۰؍ فیصد، لیکویڈیٹی ریشو۱۸؍فیصد پر برقرار ہے۔ 
مانیٹری پالیسی کمیٹی کی خاص باتیں 
ریپو ریٹ ۶ء۵۰؍ فیصد پر برقرار۔اسٹینڈرڈ جمع سہولت کی شرح (ایس ڈی ایف آر) ۶ء۲۵؍فیصد پر مستحکم۔ مارجینل اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ (ایم ایس ایف آر) ۶ء۷۵؍ فیصد پربرقرار۔بینک کی شرح۶ء۷۵؍ فیصد پر مستحکم۔رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح۷ء۰؍ فیصد رہنے کی توقع ۔ جی ڈی پی کی شرح نمو تیسری سہ ماہی میں ۶ء۵؍ فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں ۶ء۰؍ فیصد ہو سکتی ہے۔ مالی سال۲۵۔۲۰۲۴ءکی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو۶ء۷؍ فیصد، دوسری سہ ماہی میں ۶ء۵؍ فیصد اور تیسری سہ ماہی میں ۶ء۴؍ فیصد رہنے کا امکان۔ رواں مالی سال میں خردہ افراط زر۵ء۴؍ فیصد رہنے کاامکان۔تیسری سہ ماہی میں خردہ افراط زر۵ء۶؍ فیصد پر۔چوتھی سہ ماہی میں خردہ افراط زر ۵ء۲؍فیصد رہ سکتی ہے۔ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خردہ افراط زر ۵ء۲؍ فیصد، دوسری سہ ماہی میں ۴ء۰؍ فیصد اور تیسری سہ ماہی میں ۴ء۷؍ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK