Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ میں ہندوستان ، ملائیشیا اور جاپان کی کامیابی

Updated: August 29, 2025, 8:40 PM IST | New Delhi

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ہیرو مینس ایشیا کپ راجگیر بہار۲۰۲۵ء میں اپنی مہم کا آغاز جمعہ کو چین کے خلاف۳۔۴؍ سے جیت کے ساتھ کیا جبکہ ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو۱۔۴، کوریا نے چینی تائپے کو ۰۔۷؍اور جاپان نے قزاخستان کو۰۔۷؍ سے شکست دی۔

Indochina Hockey Match.photo:INN
انڈو چائنا ہاکی میچ۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ہیرو مینس ایشیا کپ راجگیر بہار۲۰۲۵ء میں اپنی مہم کا آغاز جمعہ کو چین کے خلاف۳۔۴؍ سے جیت کے ساتھ کیا جبکہ ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو۱۔۴، کوریا نے چینی تائپے کو ۰۔۷؍اور جاپان نے قزاخستان کو۰۔۷؍ سے شکست دی۔
جمعہ کو یہاں راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ہرمن پریت سنگھ نے (۲۰؍ویں،۳۳؍ ویں، ۴۷؍ویں) منٹ میں گول کر کے ہندوستان کی ہیٹ ٹرک کی۔ ہندوستان کی جانب سے پہلا گول جوگراج سنگھ نے (۱۸؍ویں) منٹ میں کیا۔ دوسری جانب چین کی جانب سے شیہاؤ ڈو (۱۲؍ویں)، بینہائی چن (۳۵؍ویں) اور جیشینگ گاؤ (۴۱؍ویں منٹ) نے گول کئے۔

یہ بھی پڑھئیے:ڈونا ویکچ کو شکست دے کر گاف تیسرے راؤنڈ میں داخل

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ مؤقف اپنایا۔ آخر کار چین نے دباؤ بنایا اور پنالٹی کارنر حاصل کیا جسے شیہاؤ ڈو (۱۲؍ویں منٹ) نے گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ چین پہلے کوارٹر میں۰۔۱؍ سے آگے تھا۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور چین پر دباؤ ڈالنے میں اچھا مظاہرہ کیا۔ کوارٹر میں ۳؍ منٹ بعد ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا اور جوگراج سنگھ (۱۸؍ویں منٹ)نے گول کرکے اسکور۱۔۱؍ گول  کردیا۔ اس کے فوراً بعد ہندوستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا اور کپتان ہرمن پریت سنگھ (۲۰؍ویں منٹ) نے گول کرکے ہندوستان کو برتری دلادی۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان۱۔۲؍ سے آگے تھا۔
بریک کے بعد ہندوستان نے چینی کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور کپتان ہرمن پریت سنگھ (۳۳؍ویں منٹ) نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور۱۔۳؍ کردیا۔ چین نے جلد ہی شاندار جواب دیا اور اپنا تیسرا پنالٹی کارنر حاصل کیا جسے بینہائی چن (۳۵؍ویں منٹ) نے گول کر کے اسکور۲۔۳؍ کر دیا۔ اگلے چند منٹوں تک ہندوستان اور چین ایک دوسرے پر حملے کرتے رہے جس میں چین کا جارحانہ موقف کافی خطرناک نظر آیا۔ کھیل ختم ہونے سے ۲۰؍ منٹ قبل چین کو دو پنالٹی کارنر ملے اور دوسرے پنالٹی کارنر پر جیشینگ گاؤ (۴۱؍ویں منٹ) نے گول کر کے برابری کر دی۔ کوارٹر کے اختتام تک دونوں ٹیمیں۳۔۳؍ سے برابر تھیں اور کھیل مکمل طور پر متوازن تھا۔ دن کے دیگر میچوں میں ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو۱۔۴، کوریا نے چینی تائپے کو۰۔۷؍ اور جاپان نے قزاخستان  کو۰۔۷؍ سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK