Updated: August 29, 2025, 10:09 PM IST
| Mumbai
ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما جلد ہی ون ڈے میں واپس آسکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں برونکو ٹیسٹ دے کر اپنی فٹنیس ثابت کریں گے۔ روہت نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ اس سال مارچ میں چمپئن ٹرافی کے فائنل میں کھیلا تھا۔
روہت شرما۔ تصویر: پی ٹی آئی
ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ اور ٹی ۲۰؍ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ اب روہت شرما ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ شائقین روہت کی میدان میں واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما جلد ہی بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں فٹنیس ٹیسٹ دینے والے ہیں۔ اس لیجنڈری ہندوستانی کھلاڑی کو اب اپنی فٹنیس ثابت کرنے کے لیے برونکو ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔ روہت شرما نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ اس سال مارچ میں چمپئن ٹرافی کے فائنل میں کھیلا تھا۔ اب وہ اپنی فٹنیس اور تیاری کو یقینی بنانے کے لیے اس ٹیسٹ سے گزریں گے۔
یہ بھی پڑھیئے:ایشیا کپ میں ہندوستان ، ملائیشیا اور جاپان کی کامیابی
روہت کو ٹیسٹ دینا پڑے گا
ایک رپورٹ روہت شرما۱۳؍ ستمبر سے فٹنیس ٹیسٹ کے لیے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں ہوں گے۔ روہت یہاں دو سے تین دن رہیں گے۔ وہ نومبر میں آسٹریلیا کے محدود اوورز کے دورے کے لیے اپنی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے سینٹر میں پریکٹس بھی کریں گے۔ انھیں آسٹریلیا کے خلاف اگلی یکروزہ سیریز کے لیے اپنی فٹنیس ثابت کرنے کے لیے نئے برونکو ٹیسٹ سمیت کئی ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔
روہت شرما پریکٹس کریں گے
ذرائع نے مزید کہا کہ سی او ای ۱۱؍ سے۱۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء تک اپنے مرکزی گراؤنڈ (اے) پر دلیپ ٹرافی کا فائنل منعقد کر رہا ہے، اس لیے روہت اسی سینٹر کے ایک مختلف گراؤنڈ پر فٹنیس ٹیسٹ اور پریکٹس سے گزریں گے۔ تجربہ کار اوپنر تقریباً ۳؍ ماہ تک کھیل سے باہر رہنے کے بعد اپنی کمزوریوں کو بہتر بنانے کے لیے پریکٹس سیشنز میں بھی حصہ لیں گے۔
انڈیا اے کے لیے میچ کھیل سکتے ہیں
روہت شرما اور وراٹ کوہلی۳۰؍ ستمبر سے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اے کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں انڈیا اے کے لیے کھیل سکتے ہیں۔ یہ میچ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والی ون ڈے سیریز کی تیاری میں دونوں کھلاڑیوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔