Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بی او بی‘‘کا دوسرا نغمہ ’’تو پہلی تو آخری‘‘ ریلیز، سیریز ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: August 29, 2025, 10:55 PM IST | Mumbai

آرین خان کے کریئر کی پہلی فلم ’’ دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘(بی او بی) کے اعلان کے بعد سے مداح اس کے متعلق بات چیت کر رہےہیں۔ فلمسازوں نے ویب سیریز کا دوسرا نغمہ ریلیزکیاہے۔

Aryan Khan. Photo: X
آرین خان۔ تصویر: ایکس

’’بی او بی‘‘کا دوسرا نغمہ ’’تو پہلی تو آخری‘‘ ریلیز کر دیا گیا
’’بدلی سی ہوا ہے‘‘ کے بعد فلمسازوں نےفلم کا دوسرا نغمہ ’’تو پہلی تو آخری ‘‘ ریلیز کیا ہے۔اس نغمے کو ارجیت سنگھ نے گایا ہے جبکہ اس کے بول کمار نے لکھے ہیں۔ششاوت سچدیو نے نغمے میں موسیقی ترتیب دی ہے۔ نغمے کے ویڈیو میں لکشیا اورسحربمبا کو دکھایا گیا ہے۔ 

شاہ رخ خان نے اپنے ایکس پوسٹ میں شاشوت سچدیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس نوجوان شخص شاشوت سچدیونے ’’بی او بی‘‘ کی موسیقی میں بہترین کام کیا ہے۔ آباد رہو اور محنت کرتے رہو۔ یہ میرے پسندیدہ نغموں میں سے ایک ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: عالیہ اور شاہین بھٹ نے ’سانگس آف پیراڈائیز‘ میں سونی رازدان کی اداکاری کو سراہا

’’ تو پہلی تو آخری ‘‘ پر مداحوں کے ردعمل
مداحوں کی اکثریت نے ’’تو پہلی تو آخری‘‘میں ارجیت سنگھ کی روحانی آواز کو پسند کیا ہے۔

’’بی او بی‘‘
’’بی اوبی‘‘ کی ہدایتکاری آرین خان نے کی ہے جس میں لکشیا، سحر بمبا، راگھو جویل اوربوبی دیول نے کلیدی کردار نبھائیں ہیں۔ یہ ویب سیریز ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK