Inquilab Logo

 ہندوستان میں چینی کمپنیوں کی مصنوعات کی ریکارڈ فروخت

Updated: February 18, 2022, 8:42 AM IST | New Delhi

چین اور ہندوستان کے درمیان ۲۰۲۰ء میں سرحدی تنازع کے بعد ملکی بازار میں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ اور سودیشی مصنوعات کی خریداری کی آوازیں زور و شور سے اٹھی تھیں

Customers look at new phones at a Shaomi phone store.
شاؤمی کے ایک فون اسٹور پر گاہک نئے فون دیکھتے ہوئے۔

: چین اور ہندوستان کے درمیان ۲۰۲۰ء میں سرحدی تنازع کے بعد  ملکی بازار میں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ اور سودیشی مصنوعات  کی خریداری  کی آوازیں زور و شور سے اٹھی تھیں۔تاہم اعدادوشمار اسکے برخلاف نظر آرہے ہیں اور ملک میں  ۲۰۲۰ء  میں چینی کمپنیوں کی مصنوعات کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ 
۳؍ اہم چینی کمپنیاں ہندوستانی بازار میں سرگرم
 ملک میںموجود  ۳؍ سب سے بڑی چینی الیکٹرانکس کمپنیاں  شاؤمی، لینوو اور ویوو موبائل کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ جبکہ یہ ماناجارہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ۲۰۲۰ء کے سرحدی تنازع کے بعد چینی کمپنیوں کی اشیاء پر خاصا اثر پڑے گا۔ ان کمپنیوں نے رجسٹرار آف کمپنیز کو بتایا کہ کمپیوٹر ساز کمپنی لینووکی ۲۱۔۲۰۲۰ء  میں ہندوستان میں فروخت بڑھی ہے۔
شاؤمی اور ویوو کی فروخت میں معمولی گراوٹ
 حالانکہ اسمارٹ فون ساز کمپنی شاؤ می اور ویوو کی فروخت میں معمولی گراوٹ آئی ہے۔ لینوو نے ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پرموشن سے راست سرکاری ٹینڈرس میں حصہ لینے کیلئے منظوری نہ ملنے کے باوجود اپنا کاروبار بڑھایا ہے۔ انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق ۲۰۲۰ء  میں کووڈ ۱۹؍ کے سبب نافذ لاک ڈاؤں اور پروڈکٹ سپلائی کو متاثر کرنے والےپرزوں کی کمی کی وجہ سے شاؤمی ا ور لینوو پر اثر دکھا ہے۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ۲۰۲۰ء میں ہندوستان چین کے مابین ٹکراؤ اور رجحان کا چینی اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ برانڈ کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
شاؤمی کی آمدنی۳۵؍ہزار ۵۰۴؍ کروڑ روپے
 رجسٹرار آف کمپنیز فائلنگ کے مطابق  اسمارٹ فون ساز کمپنی شاؤمی ٹیکنالوجی انڈیا کو مارچ ۲۰۲۰ء میں اختتام پزیر سال میں ۶؍ فیصد کی گراوٹ کیساتھ ۳۵؍ہزار ۵۰۴؍ کروڑ  روپے کی آمدنی ہوئی۔ ویوو موبائل انڈیا کی کمائی ایک فیصد گھٹ کر ۲۴؍ہزار ۷۲۴؍ کروڑ روپے رہی۔ چینی اسمارٹ فون کمپنی اوپو موبائلس نے بھی اب تک اپنا مالیاتی نتائج جمع نہیں کرائی ہیں۔ شاؤمی نے فائلنگ میں کہا کہ آنےوالے برسوں میں کمائی بڑھانے اور اسے بنائے رکھنے کیلئے سبھی قسم کی کوششیں جاری رہیں گی۔ جبکہ ویوو نے بھی اپنی فائلنگ میں کہا ہے کہ  اچھی آمدنی حاصل کرنے اور منافع میں سدھار کیلئے کم سے کم لاگت کیساتھ استعداد کا استعمال بڑھائے گی۔
لینوو کی کمائی ۱۴؍ فیصد بڑھی
 لینوو انڈیا کی کل آمدنی مالیاتی سال ۲۰۲۱ء  میں ۱۴؍ فیصد بڑھ کر ۱۰؍ہزار ۳۸۹؍ کروڑ  روپے  تھی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ پبلک ’پروکیورمنٹ  ٹینڈرس‘ میں راست حصہ نہیں لے سکتی کیونکہ اسے ابھی تک ڈی پی آئی آئی ٹی کی منظوری نہیں ملی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK