Inquilab Logo

چین اور امریکہ کے تعلقات بہت خراب ہو چکے ہیں

Updated: March 08, 2023, 11:51 AM IST | Beijing

کن گانگ کابطور وزیر خارجہ پہلی بار پریس کانفرنس سے خطاب ،امریکہ پر کنٹرول اور جبرکا سنگین الزام

Chinese Foreign Minister Qin Gang addressing the press conference.
چین کے وزیر خارجہ کن گانگ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ۔

: چینی وزیر خارجہ کن گانگ   کے مطابق  چین اور امریکہ کے تعلقات  بہت خراب ہو  چکے ہیں۔ واضح رہےکہ گانگ کسی زمانے میں امریکہ میں چین کے سفیر تھے۔
  گانگ نے منگل کو وزیر خارجہ کے طور پر پہلی بار پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے واشنگٹن پر کنٹرول اور جبر کا الزام عائد کیا  ۔ انہوں نے  کہا،’’کنٹرول اور جبر امریکہ کو عظیم نہیں بنا سکے گا۔ یہ چین کی ترقی کو نہیں روک سکتا۔‘‘
 انہوں نے جاسوسی غبارے کو تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ  دار بتاتے ہوئے کہا ،’’ جاسوسی غبارے کی کہانی نے تعلقات کو بہتر بنانے کی حالیہ کوششوں کے باوجود سپر پاورز کے درمیان تناؤ بڑھا دیا ہے۔‘‘ گانگ نے  یہ بھی کہا،’’امریکہ چین کو اپنے اہم حریف اور سب سے زیادہ نتیجہ خیز جغرافیائی سیاسی چیلنج کے طور پر دیکھتا ہے۔‘‘
 چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے بارے میں پوچھے   جانے والے ایک  سوال کے جواب میں انہوں نے کہا،’’ امریکہ نے ’ریلنگ‘ لگانے کا مطالبہ کیا لیکن  وہ درحقیقت یہ چاہتا تھا کہ چین اشتعال میں آنے پر الفاظ یا اقدامات سے باز نہ آئے ۔‘‘
  کن نے یہ بھی کہا، ’’اگر امریکہ اپنی حرکات سے باز نہیں آتا اور غلط مسئلے پر گرجتا رہتا ہے تو یقینی طور پر تصادم ہونا طے ہے۔ کون اس کے تباہ کن نتائج کو برداشت کرے گا؟‘‘
 انہوں نے یہ بھی کہا ،’’ غبارے کے واقعہ سے پیدا ہونے والے سفارتی بحران سے بچا جا سکتا تھا لیکن امریکہ نے مذموم مقاصد کے ساتھ کام کیا   ہے۔ ‘‘ واضح رہے کہ امریکہ نے مشتبہ جاسوس غباروں کو امریکہ کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ چین نے تسلیم کیا کہ یہ شے ان کی تھی لیکن کہا کہ یہ ایک سویلین ہوائی جہاز تھا جسے تباہ کیا گیا  ہے ۔

Chinese Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK