Inquilab Logo

ممبئی اور تھانے میں ٹیکہ کاری کیلئے ’کووِن ایپ ‘پر رجسٹریشن لازمی

Updated: May 08, 2021, 10:08 AM IST | Mumbai

ٹیکہ کاری مراکز پر بھیڑ بھاڑ اور افرادی دوری پر عمل کرنے میں پیش آرہی دشواریوں کے بعد شہری انتظامیہ کا اپائنٹمنٹ لینے والوں کو ٹیکہ لگانے کا فیصلہ

To avoid congestion, it was decided to take an appointment and get vaccinated.Picture:FilePhoto
بھیڑ بھاڑ سے بچنے کیلئے اپائنٹمنٹ لے کر ہی ٹیکہ دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیاپنجا تصویرفائل فوٹو

 ممبئی اور تھانے میونسپل کارپوریشن نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا سے تحفظ کا ٹیکہ لگانے کیلئے  موبائل ایپ’ کووِن ‘ پر اپنا اندراج کروائیں اور  اپائنٹمنٹ کے مطابق ہی متعلقہ مرکز پر جائیں۔ اپائنٹمنٹ کے مطابق ہی  ٹیکہ کاری کی جائے گی۔
 واضح رہے کہ ممبئی اور تھانے میں یکم مئی سے ۱۸؍ تا ۴۴؍ سال کے شہریوں کو بھی ٹیکہ دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ ٹیکہ لگانے کیلئے شہری ٹیکہ کاری کے مراکز پر بھیڑ کر رہے ہیں جس کے سبب افرادی دوری برقرار رکھنے جیسے اصولوں پر عمل درآمدنہیں ہو پاتا ۔اس کے پیش نظر بھیڑ سے بچنے اور شہریوں کو کورونا سے تحفظ کا ٹیکہ لگانے  میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ممبئی کے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے ’کوون ایپ‘ پر رجسٹرڈ شہریوں کو اپائنٹمنٹ  کے مطابق ہی ٹیکہ لگانے کی ہدایت دی ہے۔
 بی ایم سی کی حدود  میں۱۶؍ جنوری۲۰۲۱ء سے کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے  لگانے کا سلسلہ باقاعدگی سے شروع کیاگیاہے۔ ٹیکے کی   دستیابی کے مطابق لگ بھگ۱۴۷؍ مرکز قائم کئے  گئے ہیں۔تاہم  پچھلے کچھ دنوں میں مختلف ویکسینیشن مراکز میں بہت زیادہ بھیڑ ہو رہی  ہے۔ اس سے افرادی دوری جیسے  سے بچاؤ کے اقدامات کو صحیح طریقے سے نافذ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔اسی لئے  میونسپل انتظامیہ نے صرف ان لوگوں کو قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں ’ کوون ایپ یا ’کوون پورٹل‘ پر کامیابی کے ساتھ اندراج کے بعد `  اپائنٹمنٹ سلاٹ ملا ہے۔ اسی مناسبت سے  تمام متعلقہ افراد کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ  اپائنٹمنٹ  لینے والے شہریو ں کو ہی ٹیکہ سینٹر  میںداخل ہونے دیں۔ ان مراکز میں ۴۵؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو دوسرا ٹیکہ لینے ولاے شہریوںکو اسی صورت میں داخلہ ملے گا جب ان  کے پاس پہلے ٹیکے کی سند ہو گی۔
  تھانے میں بھی ٹیکہ کاری مہم میںتیزی لانے کے سلسلے میں جمعہ کو ٹی ایم سی کے صدر دفتر میں تھانےمئیر نریش مہسکے کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ۶۰؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کیلئے  ممبئی کی طرز پر ’ڈرائیو ان‘ کا نظم کرنے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز  اپنے مکینوں کی ٹیکہ کاری کیلئے نجی اسپتالوں میں ٹیکہ کاری کا نظم کرنے اور  ۱۸؍ تا ۴۴؍ سال  اور ۴۵؍  سال او راس سے زیادہ کے شہریوں کو ٹیکہ لگانے کیلئے بھی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی ہدایت دی گئی ۔ البتہ جھوپڑ پٹیوں کے چند مراکز پر’ واک ان‘ طرز پر ٹیکہ کاری کرنے کی سہولت بھی فراہم کرنے کےلئے کہا گیا ہے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کے علاوہ مختلف پارٹیوں کے گروپ لیڈراور افسران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK