Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل سے پہلے راہل دراوڑ نے راجستھان رائلزکے کوچ کا عہدہ چھوڑا

Updated: August 30, 2025, 6:40 PM IST | Jaipur

Rahul Dravid .Photo:INN
راہل دراوڑ۔ تصویر:آئی این این

راہل دراوڑ نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے پہلے راجستھان رائلز (آر آر) کو چھوڑ دیا ہے۔ فرنچائزی نے ان کے شاندار تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں ایک بڑا عہدہ پیش کیا گیا تھا لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا۔  بطور کھلاڑی دراوڑ۲۰۱۱ء میں آر آر کے ساتھ جڑے تھے۔ بعد ازاں وہ کوچ اور مینٹور کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

فرنچائزی نے اپنے بیان میں دراوڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک بڑی ذمہ داری کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔ 
راجستھان رائلز نے کہا کہ ’’راہل  دراوڑ کا ٹیم کے ساتھ ایک طویل اور گہرا رشتہ رہا ہے۔ انہوں نے کئی برسوں تک ٹیم کی رہنمائی کی۔ ان کی قیادت میں ایک نئی نسل کے کھلاڑی تیار ہوئے۔ ‘‘ آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کا سیزن دراوڑ کے لئے ذاتی طور پر بھی مشکل رہا تھا۔ وہ پیر کی چوٹ کے باعث کافی عرصہ وہیل چیئر پر رہے، تاہم ٹیم کی کوچنگ جاری رکھی۔ اس سیزن میں ان کی کوچنگ میں آر آر نے ۱۴؍ میں سے صرف ۴؍ میچ جیتے اور ۹؍ویں مقام پر رہی۔ 

یہ بھی پڑھئیے:یو ایس اوپن: انجری کے باوجود کارلوس الکاراز کی شاندار کارکردگی

بطور کھلاڑی دراوڑ۲۰۱۱ء میں راجستھان رائلز سے جڑے تھے۔۲۰۱۲ء اور۲۰۱۳ء میں بطور کھلاڑی کھیلنے کے بعد وہ۲۰۱۴ء اور۲۰۱۵ء میں مینٹور کے طور پر بھی ٹیم سے وابستہ رہے۔ آر آر کے ساتھ علیحدگی کے بعد اب نہ راجستھان رائلز کے پاس اور نہ ہی کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے پاس کوئی ہیڈ کوچ ہے۔ پچھلے ماہ چندرکانت پنڈت بھی کے کے آر سے الگ ہوگئے تھے۔ 
 فی الحال آر آر کے پاس کمار سنگاکارا بطور ڈائریکٹر آف کرکٹ، وکرم راٹھور بطور بیٹنگ کوچ اور شین بونڈ بطور بولنگ کوچ موجود ہیں۔۲۰۰۸ء کے بعد سے راجستھان رائلز نے کوئی آئی پی ایل ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ ان کی دوسری سب سے بڑی کامیابی۲۰۲۲ء میں آئی جب وہ گجرات ٹائٹنس کے خلاف فائنل میں پہنچے لیکن ہار گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK