Inquilab Logo

ریلائنس انڈسٹریزکو قرض سے مکمل نجات مل گئی

Updated: June 20, 2020, 4:07 PM IST | Mumbai

کمپنی کےمالک مکیش امبانی نے اپنے گروپ کی کمپنیوں کے مکمل طور پر قرض سے نجات حاصل کرنے کا اعلان کیا ، کہا کہ ’’ ریلائنس نے مقررہ ہدف سے ساڑھے تین مہینے قبل ہی یہ کام کرکے دکھا دیا ۔‘‘ کمپنی کے شیئرس میں اچھال ۔

Mukesh AmbaniÚˆ Photo: INN
مکیش امبانی۔ تصویر: آئی این این

ملک کے سب سے دولت مند شخص اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی نے اس گروپ کےمکمل طور پر قرض سے پاک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔جمعہ کو امبانی نے آر آئی ایل کے قرض سے مکمل طور پر آزاد ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گروپ میں سرمایہ کاروں کے ذریعہ حاصل اعتماد اور ریلائنس کے رائٹ ایشو کوملنے والی زوردار حمایت سے ساڑھے نو ماہ قبل ہی ہم نے اس ہدف تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ مکیش امبانی نے۱۲؍ اگست ۲۰۱۹ء کو مارچ۲۰۲۱ء تک آر آئی ایل کو قرض سے آزاد کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا اور رواں سال۳۱؍ مارچ تک اس گروپ پر ایک لاکھ ۶۱؍ ہزارکروڑ روپے کا قرض تھا۔ کمپنی نے صرف ۵۸؍ دن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ ۶۸؍ ہزار کروڑ روپے سے زائد اکٹھا کرلئے جو دس سرمایہ کاروں کی گیارہ تجاویز اور رائٹ ایشو سے زیادہ ہے۔ یہ رقم ان حالات کے باوجود جمع ہوئی ہے جب ملک میں کورونا بحران اور لاڈ ائون جاری ہے۔ 
 کمپنی نے جیو پلیٹ فارمز میں ۱۱؍ سرمایہ کاری تجاویز میں ۲۴ء۷۰؍فیصدایکویٹی فروخت کرکے۱ء۱۵؍ لاکھ کروڑ  روپے سے زائد اکٹھا کرلئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ۳۰؍ برس میں پہلی بار لائے گئے رائٹ ایشو سے بھی کمپنی کو ۵۳؍ ہزار کروڑ روپے سے زائد حاصل ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کسی غیر مالیاتی ادارہ کے ۱۰؍ سال میں آئے رائٹ ایشو کو لاک ڈاوئون کی وجہ سے تنگی کے باوجودحجم کے مقابلہ میں ۵۹؍ گنا زیادہ حمایت ملی ۔ کمپنی نے پندرہ شیئروں پر ایک شیئر رائٹ ایشو دیا ہے۔ امبانی نے کہا کہ پیٹرو جوائنٹ وینچر میں بی پی کو فروخت کی جانے والی ایکویٹی سمیت جمع کی گئی مجموعی رقم۱ء۷۵؍ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔
  امبانی نے قرض سے آزاد ہونے کا اعلان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیئرز ہولڈروں سے کئے گئے وعدے کو ہدف سے پہلے حاصل کر کے وہ بہت خوش ہیں ۔ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ اتنے کم وقت میں عالمی سطح پر اتنا سرمایہ اکٹھا کرنا ایک ریکارڈ ہے۔ یہ ہندوستانی کارپوریٹ کی تاریخ کے لئے بھی بے مثال ہے۔ کووڈ۱۹؍ وبائی مرض کے وقت جب لیکویڈیٹی کی سخت قلت ہو تو اتنی بڑی رقم جمع کرنا انتہائی اہم ہے۔ جبکہ یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان اور بیرون ملک لاک ڈائون تھا اور خود کمپنی میں سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرز کا کمپنی میں اعتماد ناقابل تصور اور انتہائی اہم ہے۔
 قرض سے آزادہونے کے موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے امبانی نے کہا میں آج ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۱ء کے مقررہ ہدف سے قبل ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز ہولڈرز سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کرنے پر بے حد خوش ہوں ۔ ہمارے شیئر ہولڈرس اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترنا ہماری روایت رہی ہے۔ اسلئے ریلائنس کے قرض سے پاک کمپنی بننے کے فخر موقع پر میں یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس سنہرے عشرہ میں ، ریلائنس اوربھی زیادہ کثیر المقاصد اہداف حاصل کر کے اور ان ہداف کوحاصل کرنے کیلئے ہمارے بانی و سرپرست دھیرو بھائی امبانی کے اس نظریہ کو پوری طرح اپنائے گا جو ہندوستان کی خوشحالی اور جامع شرح نمو میں ہمارے تعاون کو مستقل طور پر بڑھانے کا رہاہے۔
  مکیش امبانی نے مزید کہا ’’گزشتہ کچھ ہفتوں سے ہم جیو میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی مالیاتی برادری کی ناقابل یقین دلچسپی سے مبہوت ہیں ۔ مالیاتی سرمایہ کاروں سے رقوم اکٹھا کرنے کا ہدف حاصل ہوچکا ہے۔ ہم اپنے اہم سرمایہ کاروں کے گروپ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سبھی کو گرم جوشی سے جیو پلیٹ فارمز میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ میں تمام خوردہ اور ملکی اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کا رائٹ ایشو میں بھاری اور ریکارڈ شراکت کے لئے خلوص دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
 کورونا وائرس کے مشکل دور میں مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارمز نے نو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں ایک لاکھ ۱۵؍ ہزارکروڑ روپے سے زائد جمع کئے ۔ لاک ڈائون کےرمیان جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا آغاز۲۲؍ اپریل کو سوشل میڈیا کے سرخیل فیس بک کے ساتھ ہوا۔ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں دس سرمایہ کاروں کی گیارہ سرمایہ کاری تجاویز میں جیو پلیٹ فارمز میں ۲۴؍ فیصد ایکویٹی کے لئے ایک لاکھ ۱۱؍ ہزار کروڑ روپے رکھے گئے۔ جیو پلیٹ فارمز ریلائنس کی مکمل ملکیت والی کمپنی برقرار رہے گی۔ سرمایہ کاری کی بڑی رقم جیو پلیٹ فارمز کو ۴ء۹۱؍ لاکھ کروڑ روپے کی ایکویٹی پرائز اور۱۶ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے کے وینچر بیس پرائز پر ملی ہے۔جیو پلیٹ فارمز میں پہلی سرمایہ کاری فیس بک کی۲۲؍ اپریل کو ہوئی تھی۔ فیس بک نے۴۳؍ ہزار کروڑ روپے سے زائد میں ۹ء۹۹؍فیصد حصہ داری خریدی ہے اور آج تک جیو پلیٹ فارم میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔اس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی تکنیکی سرمایہ کار کمپنی سلور لیک نے جیو پلیٹ فارم میں ۱۵ء۱؍ فیصد کی حصہ داری خریدی ۔ پھر امریکہ کی وسٹا ایکویٹی پارٹنر نے۱۱؍ ہزارکروڑ روپے میں جیوپلیٹ فارمز میں ۲ء۳۲؍ فیصد حصہ داری خرید نے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK