Inquilab Logo

ریلائنس ریٹیل سعودی، سنگاپور اور ابوظہبی سے سرمایہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں

Updated: September 15, 2023, 12:49 PM IST | Agency | New Delhi

کمپنی کی تینوں ممالک کے مالیاتی اداروں سے گفتگو جاری ، مجموعی طور پرریلائنس ریٹیل میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان۔

Reliance Retail wants to raise a total of $3 billion. Photo: INN
ریلائنس ریٹیل مجموعی طور پر ۳؍ ارب ڈالر جمع کرنا چاہتا ہے۔ تصویر:آئی این این

ریلائنس ریٹیل سنگاپور، ابوظبی اور سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ سمیت موجودہ سرمایہ کاروں کے ساتھ مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے گفتگو کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں ممالک کے دولت فنڈ مجموعی طور پر ۱ء۵؍ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کریں گے۔ مکیش امبانی کی ریلائنس ریٹیل ملک کی سب سے بڑا خوردہ فروش کمپنی ہے۔اطلاع کے مطابق سرمایہ کاروں کے ساتھ گفتگو ساڑھے تین ارب ڈالر اکٹھا کرنے کے ہدف کا حصہ ہے جسے کمپنی ستمبر کے آخر تک حتمی شکل دینا چاہتی ہے۔ اس میں سے کیو آئی اے نے گزشتہ ماہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا اور کے کے آر اینڈ کمپنی نے اس ہفتے ۲۵؍ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
سنگاپور کی جی آئی سی، ابوظبی انویسٹمنٹ اتھاریٹی (اے ڈی آئی اے) اور سعودی عرب کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) ریلائنس ریٹیل میں کم سے کم ۵۰؍ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ ان دونوں اداروں نے اس معاملے پرتبصرے سے گریز کیا ہے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں سرمایہ کاروں میں سے کچھ ۵۰؍کروڑ ڈالر سے بھی کم سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ، اور فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے ایک یا دو مزید سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔
 کہا جا رہا ہے کہ تینوں سرمایہ کاروں نے کمپنی کا بہت سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے۔ مگرحتمی سرمایہ کاری یا فنڈنگ کے منصوبے اب بھی تبدیل ہوسکتے ہیں ۔جی آئی سی، پی آئی ایف اور اے ڈی آئی اے دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ کاری فنڈ میں شامل ہیں اوراس وقت ان دونوں ادااروں کا مجموعی طور پر ہندوستان کے ریٹیل مارکیٹ میں ۴ء۴ء فیصد حصہ ہے۔ ریلائنس کو ان اداروں سے مزید توقعات وابستہ ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK