• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ووڈافون آئیڈیا اے جی آر معاملے میں سپریم کورٹ سے راحت

Updated: October 27, 2025, 5:56 PM IST | New Delhi

ووڈافون آئیڈیا اے جی آر کیس: سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ چونکہ معاملہ پالیسی کے دائرے میں ہے، اس لیے حکومت اگلی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔

Vodafoneidea.Photo:INN
ووڈافون آئیڈیا۔ تصویر:آئی این این

 ووڈافون آئیڈیا کو راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے پیرکو حکومت کو ٹیلی کام آپریٹر کے زیر التواء ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) کے۵۶۰۶؍ کروڑ روپے مالی سال۱۷۔۲۰۱۶ء کے واجبات کا جائزہ لینے اور مصالحت کرنے کی اجازت دی۔ عدالت عظمیٰ نے مشاہدہ کیا کہ یہ مسئلہ مرکزی حکومت کے پالیسی ڈومین کے اندر آتا ہے، جس سے مرکز کے لیے متنازع مطالبات پر نظرثانی کا راستہ صاف ہو جاتا ہے۔چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کے ونود چندرن کی سربراہی والی بنچ نے ووڈافون آئیڈیا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا جس میں محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈاٹ ) کے ذریعہ اٹھائے گئے اے جی آر سے متعلق تازہ مطالبات کو چیلنج کیا گیا۔
بنچ نے نوٹ کیا کہ درخواست میں مالی سال  ۱۷۔۲۰۱۶ء کے اضافی مطالبے کو منسوخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور تمام واجبات کی جامع ازسرنو تشخیص کی درخواست کی گئی ہے۔ ووڈافون آئیڈیا اور اس کے۲۰؍ کروڑ سبسکرائبرس میں حکومت کے ۴۹؍ فیصد ایکویٹی حصص کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ مرکز کو اس مسئلہ پر دوبارہ غور کرنے سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے:غیر یقینی عالمی صورتحال کے باوجود ہندوستانی معیشت کی رفتار برقرار

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے بنچ کو مطلع کیا کہ مرکز کمپنی میں اس کی جزوی ملکیت اور اس میں شامل عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ووڈافون آئیڈیا کی نمائندگی کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اب ووڈافون آئیڈیا میں ۴۹؍ فیصد ایکویٹی رکھتی ہے اور ۲۰؍ کروڑ سے زیادہ صارفین کو ٹیلیکو خدمات فراہم کرتی ہیں، جس سے اس کے مالی استحکام کو قومی اہمیت کا معاملہ بنایا گیا ہے۔ ایڈجسٹ شدہ مجموعی آمدنی ( اے جی آر) آمدنی کا وہ اعداد و شمار ہے جو لائسنس فیس اور اسپیکٹرم چارجز کا حساب لگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو ٹیلی کام کمپنیوں کو حکومت کو ادا کرنا ہوتا ہے۔ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) حکومت کے ذریعہ ٹیلی کام آپریٹرز کے ذریعہ قابل ادائیگی لائسنس فیس اور اسپیکٹرم چارجز کا حساب لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK