Inquilab Logo

گنا کسانوں کو راحت ،شکر کے کوٹے کی لازمی برآمدات کی مدت میں دسمبر تک توسیع

Updated: September 29, 2020, 12:38 PM IST | Agency | New Delhi

حکومت نے کوٹہ کے تحت۶۰؍ لاکھ ٹن شکر برآمد کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ ستمبر میں ختم ہونے والے ما لی سال میں شکر کی اضافی پیداوار کونپٹایا جاسک

Sugarcane - Pic : INN
شکر ۔ تصویر : آئی این این

حکومت نے شوگر ملوں کے لئے مختص شکر کوٹے کی لازمی برآمدات کی آخری تاریخ میں اس سال دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ اس سے لاک ڈاؤن  سے پریشان گنے کی کاشت کرنےو الے کسانوں کو راحت ملے گی ۔ وزارت خوراک کے ایک سینئر عہدیدار نے پیر کو یہ معلومات دی۔ حکومت نے کوٹہ کے تحت۶۰؍ لاکھ ٹن شکر  برآمد کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ ستمبر میں ختم ہونے والے۲۰۔۲۰۱۹ء کے ما لی سال میں شکر کی اضافی پیداوار کونپٹانے مدد دی جاسکے۔
 وزارت خوراک کے جوائنٹ سیکریٹری سبودھ کمار سنگھ نے کہا کہ’’۶۰؍ لاکھ ٹن میں سے۵۷؍ لاکھ ٹن شکر کا معاہدہ کیا گیا ہے اور ملوں سے تقر یباً ۵۶؍ لاکھ ٹن شکرنکل چکی ہے ۔‘‘ نقل و حمل میں دشواری کی وجہ سے کچھ ملیں اپنا اسٹاک نہیں بھیج سکیں۔ سنگھ نے کہا کہ’’ وبا کے دوران بہت ساری ملوں کو سامان ولوازمات (لاجسٹک) کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ لہٰذا  ہم نے ان کا کوٹہ برآمد کرنے کے لئے دسمبر تک انہیں مزید کچھ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ `
کن ممالک کو برآمد کرنا ہے؟
 شکر ملوں نے ایران ، انڈونیشیا ، نیپال ، سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں شکر برآمد کی ہے۔ سرکاری طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا کو شکر کی برآمد سے متعلق کچھ معیاری معاملات تھےجو اب حل ہوچکے ہیں اور اس نے ہندوستان کی برآمدات کو فروغ دیا ہے۔ حکومت اضافی گھریلو اسٹاک کو ختم کرنے اور ملوں کو کاشتکاروں کو گنے کی بھاری واجبات کی ادائیگی کے لئے ما لی سال۲۰۔۲۰۱۹ء  کے دوران۶؍ ملین ٹن شکر کی برآمد کے لئے سبسیڈی دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK