• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ میں مذہبی اقلیتوں کو نسلی امتیاز اور نفرت کا سامنا

Updated: April 17, 2023, 12:57 PM IST | London

سروے کے مطابق اقلیتی برادری کے ہر۳؍ میں سے ایک شخص کو نسلی بنیادوں پر زبانی طنز کا سامنا کرنا پڑتا ہے

Such demonstrations against racial discrimination are taking place in Britain.
بر طانیہ میں نسلی امتیاز کیخلاف اس طرح کے مظاہرےہوتےرہے ہیں۔

 ایک سروے  کے مطابق برطانیہ میں  مذہبی اقلیتوں کی ایک تہائی تعداد کو نسلی  امتیاز اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
  میڈیارپورٹس کے مطابق  لندن کی سینٹ اینڈریوزیونیورسٹی ،مانچسٹر یونیورسٹی  اور کنگ کالج کے مشترکہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ برطانیہ میں اقلیتی برادری کے ہر۳؍ میں سے ایک شخص کو نسلی  بنیادوں زبانی طنز کا سامنا  کرنا پڑتا ہے، اسے زدو کوب بھی کیا جاتا ہے ۔یہ سروے سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں جغرافیہ کے پروفیسر نیسا فینی کی قیادت میں کیاگیا ۔ انہوں نے نتائج کی بنیاد پر کہا کہ برطانیہ میں نسل پرستی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور برطانوی سماج انصاف سے بہت دور ہوتا جا رہا ہے۔ اس  سروے میں ۱۴؍ ہزار سے زائد افراد سے مختلف سوالات کئے گئے تھے۔سروے نتائج کے مطابق برطانیہ میں اس وقت ہر ۶؍ میں سے ایک شخص کو پڑوسیوں کے نسل پرستانہ برتاؤ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا  ہے۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے۲۹ ؍ فیصد  افراد نے   اپنے جواب میں کہا  کہ انہوں نے تعلیم اور ملازمت کے دوران بھی نسل پرستی کا سامنا کیا ہے۔ اقلیتی برادری کے ہر۳؍ میں سے ایک شخص کو نسلی  بنیادوں  پرزبانی طنز بھی سہنا پڑتا ہے، جسمانی تشدد بھی کیا جاتا ہے۔

Britain Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK