Inquilab Logo

عیدالفطر کے موقع پرکورونا گائیڈ لائن کی یاددہانی

Updated: May 14, 2021, 8:32 AM IST | saeed ahmed khan | Mumbai

ملی تنظیموں،علماء اور شہر کی ذمہ دار شخصیات نےمتوجہ کیا، اعلیٰ پولیس افسران نے بھی یاددہانی کروائی

This year too, the scene will be almost the same in the mosques on the occasion of Eid prayersPicture:Inquilab
اس سال بھی نماز عیدکے موقع پر مسجدوں میںتقریباً یہی منظر رہے گا تصویر انقلاب

آج عیدالفطر کے موقع پرمساجد اور میدان میںنمازعید کی ادائیگی کیلئےممانعت اورپابندی برقراررکھنے کیلئےحکومت کےمحکمۂ داخلہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کرتےہوئےگزشتہ روز ہی واضح کردیا گیاہےکہ پہلے سے جاری پابندیاں عید الفطرمیں بھی برقرار رہیں گی۔ 
 حالات کے پیش نظر اس ضمن میںملی تنظیموںکے عہدیداران، علماء اوراہم شخصیات نے بھی عامۃ المسلمین کواس جانب متوجہ کرتے ہوئے کورونا کی وباء اوراس سےپیداشدہ حالات کو یاددلاتے ہوئے کہا ہےکہ ان حالات میںسادگی سےعید منائی جائے اور مکمل احتیاط برتی جائے تاکہ وباء کے خاتمے میں مدد ملے اورہم خود محفوظ رہتے ہوئے دوسروں کومحفوظ رکھنے میںمعاون ومددگار ثابت ہوں۔
 اسی تعلق سے بدھ کے دن جوائنٹ پولیس کمشنر لاءاینڈ آرڈر وشواس ناگرے پاٹل اورایس بی ون کے انچارج سنیل کولہے کی سربراہی میںتمام ڈی سی پی کی موجودگی میںشہر کی ذمہ دارشخصیات کےہمراہ آن لائن میٹنگ کی گئی۔اس میٹنگ کا مقصد کورونا گائیڈ لائن کی یاددہانی کراتے ہوئے ذمہ داران کے توسط سے لوگوں تک مزیدیغام دیناتھا کہ وہ عیدالفطرکے موقع پرگائیڈ لائن کاخیال رکھیں، بھیڑبھاڑسےبچیں،سوشل ڈسٹینسنگ قائم رکھیں،ماسک لگائیں اوربازاروں میں جمع نہ ہوں۔ 
 اس موقع پرپولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سےیہ بھی کہا گیا کہ عیدالفطرکےدن ڈیڑھ سومقامات پرناکہ بندی رہےگی اوریہ ناکہ بندی شروع بھی کردی گئی ہے تاکہ بھیڑبھاڑنہ ہواوردفعہ۱۴۴؍ کی بھی پابندی برقرار رہے اور اگر کوئی دفعہ ۱۴۴؍کی خلاف ورزی کرتاہے تواس کےخلاف کارروائی کی جاسکے۔ اس پرپولیس افسران کو بتایا گیا کہ یہ ناکہ بندی تولاک ڈاؤن سے ہی جاری ہے،کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران کے ہمراہ میٹنگ کامقصد محض گائیڈ لائن کی یاددہانی اورپابندیوں کے سلسلے میں اعادہ کرنا تھاکیونکہ یہ باتیں تو پہلے سےہی عام کی جاچکی ہیںاورایک سے زائد مرتبہ لوگوں تک پہنچائی جاچکی ہیں۔دوسرے یہ کہ اس میٹنگ میںیہ بھی بتانا تھا کہ پابندیوںکے نتیجے میں کووڈکے کیسزکافی کم ہوئے ہیں، مزیداحتیاط برتتے ہوئے کورونا کوختم کرناہے اس لئے لوگ تعاون کریں۔میٹنگ میں ڈاکٹر ظہیرقاضی، مولانا ظہیرعباس رضوی،مولانا سید اطہرعلی،مولانا محمودخان دریابادی، فرید شیخ ، شعیب خطیب، ابراہیم طائی ، سرفراز آرزو،مولانا اعجازکشمیری اورکچھ دیگر لوگ موجود تھے۔

eid namaaz Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK