Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ پر انسانیت کے خلاف جرائم میں باضابطہ فردِ جرم عائد: رپورٹ

Updated: July 10, 2025, 6:01 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ پر جمعرات کو ملک کی بین الاقوامی جرائم کی عدالتمیں ان کی غیر موجودگی میں باقاعدہ فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی تاریخ۳؍ اگست مقرر کی ہے۔

Former Prime Minister of Bangladesh Sheikh Hasina. Photo: INN.
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ۔ تصویر: آئی این این۔

بنگلہ دیش کی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ پر جمعرات کو ملک کی بین الاقوامی جرائم کی عدالت (International Crimes Tribunal) میں ان کی غیر موجودگی میں باقاعدہ فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی تاریخ۳؍ اگست مقرر کی ہے۔ ایک پراسیکیوشن وکیل نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا:’’بنگلہ دیش کی بین الاقوامی جرائم عدالت نے شیخ حسینہ کے خلاف فردِ جرم عائد کی ہے، ان کے ساتھ ان کی حکومت کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال اور اُس وقت کے انسپکٹر جنرل آف پولیس چودھری عبداللہ المامون پر بھی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ ‘‘ان تینوں پر گزشتہ سال جولائی تا اگست کے دوران طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے کی کوشش کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: یورپ میں گرمی کی لہر سے ۲۳۰۰؍ اموات: رپورٹ

پراسیکیوشن کے مطابق، شیخ حسینہ پر قتل عام، قتل، اور تشدد کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں جو انہوں نے مبینہ طور پر بغاوت کو کچلنے کیلئےکئے۔ پراسیکیوٹرز نے مزید بتایا کہ ملزمان میں سے صرف چودھری عبداللہ المامون کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے اعترافِ جرم کیا۔ یاد رہے کہ شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی حکومت کو ۵؍ اگست۲۰۲۴ء کو ’’طلبہ برائے انسدادِ امتیاز‘‘ (Students Against Discrimination - SAD) کی قیادت میں ہونے والی پرتشدد تحریک کے دوران معزول کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ ایک فوجی طیارے کے ذریعے ہندوستان فرار ہو گئی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK