Inquilab Logo

ریزائن مودی، غلطی سے عارضی طور پر روکا گیا تھا: فیس بک

Updated: April 29, 2021, 4:42 PM IST | New Delhi

فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے غلطی سے ہیش ٹیگ پر پابندی عائد کی ہے نہ کہ حکومت کے کہنے پر ۔فیس بک وقتا ًفوقتاً ہیش ٹیگ کو مختلف وجوہات کی بناء پر روکتا ہے، کچھ جان بوجھ کر تو کچھ خود کار طریقے سے رک جاتے ہیں۔ فیس بک ترجمان نے کہا کہ یہ غلطی تکنیکی ہے۔

Pic: Social Media
تصویر : سوشل میڈیا

 فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے غلطی سے ہیش ٹیگ پر پابندی عائد کی ہے نہ کہ حکومت کے کہنے پر ۔فیس بک وقتا ًفوقتاً ہیش ٹیگ کو مختلف وجوہات کی بناء پر روکتا ہے، کچھ جان بوجھ کر تو کچھ خود کار طریقے سے رک جاتے ہیں۔ فیس بک ترجمان نے کہا کہ یہ غلطی تکنیکی ہے۔عوام کے غم و غصے اور اس کے حکومت کرنے کے طریقہ کار پر تنقید کرنے والے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے کئی پوسٹ کا صفایا کردیا گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آزادی اظہار رائے پر بحث و مباحثہ اس وقت شروع ہواجب ملک نے فیس بک اور ٹویٹرکے لئے نئے قواعد وضع کئے جن کے تحت سرکار کی خلاف ورزی کرنے والے پوسٹس کو دونوں پلیٹ فارم سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
 فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے غلطی سے اس ہیش ٹیگ کو عارضی طور پر بلاک کیا ہے ، اس لئے نہیں کہ ہندوستانی حکومت نے ہم سے کہا ہے ، اور اس کے بعداسے بحال بھی کردیا ہے۔کورونا وائرس کی ایک نئی لہر نے حالیہ ہفتوں میں ہندوستان کو بری طرح سے متاثر کیا ہے ، جس میں اسپتال کے بستر ، دوائیں اور آکسیجن کی فراہمی کی قلّت ہے۔قبرستان، شمشان اور اسپتال پوری طرح بھرے ہوئے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستان میں روزانہ تین لاکھ سے زیادہ انفیکشن کی اطلاع مل رہی ہے۔ بہت سے افراد نےاسپتال میں بستروں سے لے کر دوائیوں تک ،آکسیجن ،سی ٹی اسکینز ،کووڈ ٹیسٹ ، اور یہاں تک کہ بزرگ مریضوں کے علاج اور کھانے کی سہولت جیسی ہر چیز کی التجا کے لئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا سہارا لیا ہے۔
 موجودہ حالات میں عوام میں سرکار کے خلاف غم و غصہ کی لہر دَوڑ رہی ہے۔ہندوستان کی حکومت نے اس کے جواب میں امریکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو پوسٹس بلاک کرنے کا حکم دیا ہے ، ان کا دعویٰ ہے کہ کووڈ سے متعلق غلط معلومات پھیلنے سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور وبائی مرض کو قابو میں کرنے کی کوششوں میں خلل پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK