Updated: September 27, 2026, 6:06 PM IST
| Berlin
جرمن آٹو موبائل کمپنی فاکس ویگن نے اسٹیئرنگ سے متعلق ممکنہ حفاظتی خطرے کے باعث دنیا بھر میں ۳۰؍لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگانے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بی اے کے مطابق گاڑیوں کے اسٹیئرنگ سسٹم میں استعمال ہونے والے ایک بولٹ میں زنگ لگنے کے باعث اس کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔
فاکس ویگن۔ تصویر:آئی این این
جرمن آٹو موبائل کمپنی فاکس ویگن نے اسٹیئرنگ سے متعلق ممکنہ حفاظتی خطرے کے باعث دنیا بھر میں ۳۰؍لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگانے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بی اے کے مطابق گاڑیوں کے اسٹیئرنگ سسٹم میں استعمال ہونے والے ایک بولٹ میں زنگ لگنے کے باعث اس کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے، جس کی صورت میں اسٹیئرنگ فیل ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں **Volkswagen Tiguan، Touran، Golf اور Caddy کے وہ ماڈلز شامل ہیں جو ۲۰۱۳ء سے ۲۰۲۴ء کے درمیان تیار کیے گئے۔ اس کے علاوہ تقریباً ۷؍ لاکھ آؤڈی گاڑیاں بھی اس واپسی مہم میں شامل ہیں، جن کی تیاری ۲۰۱۷ء سے ۲۰۲۴ء کے درمیان ہوئی تھی۔ بعد کی رپورٹس میں سیٹ اور اسکوڈا کے بعض ماڈلز کو بھی اس مسئلے سے متاثرہ گاڑیوں میں شامل بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پی وی سندھو اور انتی ہڈا کی شکست، ایشین گیمز میں ہندوستان کی بیڈمنٹن مہم ختم
جرمن حکام کے مطابق گاڑی کے اسٹیئرنگ سسٹم میں موجود بولٹ میں Corrosion یعنی زنگ لگنے کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ اگر زنگ کے باعث بولٹ ٹوٹ جاتا ہے تو گاڑی کے اسٹیئرنگ کنٹرول کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ڈرائیور کے لیے گاڑی کو موڑنا مشکل یا ناممکن ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ فاکس ویگن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں کے معیار کی جانچ کے دوران زنگ لگنے کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد احتیاطی طور پر گاڑیوں کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اب تک اس خرابی سے متعلق کسی حادثے یا انسانی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’انڈین آئیڈل: لیجنڈز ریٹرن‘ میں ہِمیش ریشمیا کی بطور جج واپسی
فاکس ویگن کے مطابق متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو ڈیلر سے رابطہ کرکے متعلقہ بولٹ تبدیل کروانا ہوگا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ یہ کارروائی احتیاطی اقدام کے طور پر کی جا رہی ہے اور اب تک کسی انسانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق فاکس ویگن نے یہ بھی کہا ہے کہ مالکان اپنی گاڑیوں کو ڈیلر سے اپائنٹمنٹ حاصل کرنے تک استعمال کرسکتے ہیں، تاہم متعلقہ ریکال کارروائی کے لیے جلد از جلد ڈیلر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔
اس حفاظتی مسئلے کے دائرے میں فاکس ویگن گروپ کی دیگر برانڈز کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ سیٹ کے ایک ترجمان کے مطابق کمپنی دنیا بھر میں تقریباً ۲۴ء۲؍لاکھ Ateca اور Tarraco گاڑیوں کو واپس بلا رہی ہے، جو ۲۰۱۶ء سے ۲۰۲۶ء کے درمیان تیار کی گئی ہیں۔ دوسری جانب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسکوڈا کے بعض ماڈلز بھی واپسی کے دائرے میں شامل ہیں، تاہم تمام متاثرہ ماڈلز اور ممالک کی مکمل تفصیلات متعلقہ مارکیٹوں کے مطابق مختلف ہوسکتی ہیں۔