Inquilab Logo

احمد نگر میں اندوہناک سڑک حادثہ، بس، ٹریکٹر اور کار کی ٹکر، ۶؍ افراد ہلاک

Updated: January 24, 2024, 11:57 AM IST | Inquilab News Network | Ahmednagar

ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا کے احمد نگر ضلع میں بدھ کی صبح ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس کے ٹریکٹر اور ایک کار سے ٹکرانے کے بعد ۶؍ افراد ہلاک ہوگئے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا کے احمد نگر ضلع میں بدھ کی صبح ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس کے ٹریکٹر اور ایک کار سے ٹکرانے کے بعد ۶؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پارنر تحصیل میں احمد نگر کلیان روڈ پر دھولی پوری فاٹا کے قریب صبح تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا۔ 

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گنے لے جانے والا ایک ٹریکٹر پلٹ گیا جس کے بعد دوسرا ٹریکٹر اس سے گنے کو خالی کرنے کے لیے لایا گیا۔ پارنر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک کار کا ڈرائیور بھی رک گیا اور آف لوڈنگ کے کام میں کی مدد کر رہا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’جیسے ہی ٹریکٹر نے سڑک پر موڑ لیا، وہاں پہنچنے والی ایک ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس ٹریکٹر اور کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کچھ مزدوروں سمیت چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔‘‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK