Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہر اور مضافات میں سڑک حادثات ، ایک ہلاک، ۶؍ افراد زخمی

Updated: July 10, 2023, 11:12 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

شہر اور مضافات کے الگ الگ علاقوں میں ہونے والے سڑک حادثات میں ایک شخص کی موت جبکہ۶؍ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

One person died in an accident in BKC while a vehicle was also damaged in an accident in Juhu.
بی کے سی میں ہونے والے حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ جوہو میں بھی حادثہ میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔

 شہر اور مضافات کے الگ الگ علاقوں میں ہونے والے سڑک حادثات میں ایک شخص کی موت جبکہ۶؍ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ۲؍ حادثات میں مفرور ڈرائیوروں کی تلاش جاری ہے اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
 پولیس ذرائع کے مطابق بی کے سی فلائی اوور کے پاس کرلا کی طرف جانے والے ایک آر سی سی مکسر ٹرک کےڈرائیور نے لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے ۴؍  ٹو وہیلر گاڑیوں کو ٹکر ماردی ۔ اس حادثہ میں ۲؍ ایکٹیوا ، ایک موٹر سائیکل اور ایک پی یوسی وین اس ٹرک  کے زد میں آگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ۳؍ موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ۳؍ افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سائن اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد سے مکسر ٹرک کا ڈرائیور فرار ہے ۔
  پولیس ذرائع کے مطابق ممبئی ناسک ہائی وے پر سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ۳؍ افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ تینوں گاڑیاں تہس نہس ہوگئیں ۔ پولیس کا کہناہےکہ ناسک ضلع میں ممبئی ناسک ہائی وے پر ایک کنٹینر نے ۳؍ دوپہیہ گاڑی اور ایک چار پہیہ گاڑی کے ساتھ ایک آئس کریم ٹمپو کو ٹکر ماردی ۔ اس حادثہ میں ۳۱؍ سالہ معظم فیض الحسین انصاری کی موت واقع ہوگئی جبکہ کار میں سفر کرنے والے چیتن کسانے (۲۴)، ناصر علی ایوب انصاری (۳۳) ، جیس بلی رام (۲۵) زخمی ہوگئے ۔ان تینوں کو ناسک ضلع کے اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ حادثہ کے بعد کنٹینر کا ڈرائیور بھاگ گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔
  اس کے علاوہ سانتاکروز پولیس اسٹیشن کے حدود میںواقع جو ہو کے بورا بورا علاقے میں بھی ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی ہے ۔تادم تحریر اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع اب تک نہیں ملی ہے۔ پولیس نے حادثہ کی تصدیق کی لیکن تفصیل دینے سے انکار کردیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK