میک ان انڈیا کے تحت ہندوستان اور فرانس کی کمپنیاں نوی ممبئی میں ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ بنانے والی ہیں۔
EPAPER
Updated: July 19, 2025, 10:43 AM IST | Agency | Mumbai
میک ان انڈیا کے تحت ہندوستان اور فرانس کی کمپنیاں نوی ممبئی میں ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ بنانے والی ہیں۔
آر آر پی ڈیفنس لمیٹڈ، جو پہلے یورو ایشیا ایکسپورٹ لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا، میک ان انڈیا پہل کے تحت نوی ممبئی میں ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کے لیے فرانکو امریکن فرم سی وائی جی آر کے ساتھ ہاتھ ملائے گا۔
آئی اے این ایس کے مطابق یہ یونٹ عالمی ٹیکنالوجی اور ہندوستانی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکٹیکل، نگرانی اور آئی ایس آر (انٹیلی جنس، سرویلنس اور جاسوسی) ڈرون تیار کرے گا۔ آر آر پی ڈیفنس لمیٹڈ اور سی وائی جی آر نے ہندوستان میں ایک جدید ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ یہ پہل حکومت کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت کے مطابق ہے جس کا مقصد مقامی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے۔
معاہدے کے مطابق آر آر پی ڈیفنس لمیٹڈ ۹۰؍ فیصدحصص رہے گا جبکہ سی وائی جی آر بقیہ۱۰؍ فیصد حصص رکھے گا۔ یہ مشترکہ منصوبہ نوی ممبئی میں ایک جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت اور ایک وقف تحقیق اور ترقی کا مرکز قائم کرے گا۔ اس کا مقصد مقامی پیداوار، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کی ترقی پر زور دیتے ہوئے دفاع، نگرانی اور دیگر اسٹریٹجک ایپلی کیشنز کے لیے اگلی نسل کے ڈرون تیار کرنا ہے۔