مرکزی وزیرریل اشونی ویشنو اور وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ممبئی میںمنعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اطلاع دی۔
EPAPER
Updated: April 12, 2025, 12:15 PM IST | Mumbai
مرکزی وزیرریل اشونی ویشنو اور وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ممبئی میںمنعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اطلاع دی۔
مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو اور وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس نے جمعہ کو ریلوے اور دیگر اہم پروجیکٹوں سے متعلق ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیااور بتایا کہ اس کیلئے ایک لاکھ ۷۳؍ ہزار ۸۰۴؍ کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ اشونی ویشنو نے کہا کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ حالیہ کابینہ کی میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے گوندیا سے بلارشاہ تک ۴۸۱۹؍ کروڑ روپے کی ریلوے لائن کی منظوری دی ہے ۔ اس پروجیکٹ کیلئے رقم دوگنا کی گئی ہے۔وزیراعظم مودی کے تاریخی تیسرے دور میں مہاراشٹرکیلئے کئی ریلوے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جیسے منماڑ-اندور لائن، بھساول-کھنڈوا لائن اور اب اس لائن کو۔ مہاراشٹر کے تعاون سے فریٹ کوریڈور، بلٹ ٹرین اور ریلوے اسٹیشن کے ڈیولپمنٹ کیلئے کل ایک لاکھ ۷۳؍ ہزار ۸۰۴؍ کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔‘‘