مالیگاؤں سے منماڑ، ایولہ اور کوپر گاؤں تک سنگل روڈ ہائی وے کو ۴؍ اور۶؍ لین ہائی وے بنانے اور اس پورے راستے کو سیمنٹ کنکریٹ سے تعمیر کرنے کیلئے مرکزی وزارتِ برائے نقل وحمل نے ہری جھنڈی دِکھائی ہے۔
EPAPER
Updated: November 14, 2026, 2:37 PM IST | Inquilab News Network
مالیگاؤں سے منماڑ، ایولہ اور کوپر گاؤں تک سنگل روڈ ہائی وے کو ۴؍ اور۶؍ لین ہائی وے بنانے اور اس پورے راستے کو سیمنٹ کنکریٹ سے تعمیر کرنے کیلئے مرکزی وزارتِ برائے نقل وحمل نے ہری جھنڈی دِکھائی ہے۔
مالیگاؤں سے منماڑ، ایولہ اور کوپر گاؤں تک سنگل روڈ ہائی وے کو ۴؍ اور۶؍ لین ہائی وے بنانے اور اس پورے راستے کو سیمنٹ کنکریٹ سے تعمیر کرنے کیلئے مرکزی وزارتِ برائے نقل وحمل نے ہری جھنڈی دِکھائی ہے۔۷۶؍کلومیٹر طویل اس پروجیکٹ کیلئے ۹۸۰؍ کروڑروپے مختص کئے گئے۔ اس ضمن میں ایولہ کےرکن اسمبلی اور ریاست کے کابینی وزیر رسدوخوراک چھگن بھجبل نے کہا کہ مالیگاؤں،منماڑ،ایولہ اور کوپر گاؤں میں آبادی کے اضافے کے ساتھ ٹراویلنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے مسائل بھی سامنے آرہے ہیں۔خاص طور سے اس ہائی وے پر ایکسیڈنٹ بہت زیادہ ہورہے ہیں۔سنگل روڈ ہونے سے بڑی اور مال بردار گاڑیاں گزرنے میں دشواریاں بھی ہوتی ہیں۔اس کے سدباب کیلئے مالیگاؤں تا کوپر گاؤں سنگل روڈ ہائی وے کو۴؍ اور ۶؍ لین کرنے کی تجویز مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کو بھیجی گئی تھی۔اس تجویز کی منظوری کے ساتھ اخراجات بھی مختص ہوئے۔ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا نے اس پروجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔