Inquilab Logo

روپی بینک بھی دیوالیہ، آر بی آئی نے لائسنس منسوخ کیا

Updated: September 21, 2022, 1:20 PM IST | Agency | Mumbai

آج پیسے نکالنے کا آخری دن ،۲۲ ؍ ستمبر کے بعد کھاتے دار بینک سے اپنے پیسے نہیں نکال پائیں گے ، ۵؍ لاکھ سے کم رقم والے اکائونٹ والوں کو پیسہ ملے گا ، زائد والوں کو نہیں

Rupee Bank located in Pune was established in 1912.Picture:INN
پونے میں واقع روپی بینک ۱۹۱۲ء میں قائم کیا گیا تھا ۔ تصویر:آئی این این

یس بینک ، پنجاب نیشنل بینک اور دیگر بینکوں کی طرح ایک اور دیوالیہ ہو گیا ہے اور اس کے صارفین کے پیسے ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔    ریزرو بینک آف انڈیا نے پونے کے  روپی کوآپریٹیو بینک لیمیٹیڈ، کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے  اور  صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ ۲۲؍ ستمبر  سے اپنے کھاتہ سے رقم نہیں نکال سکیں گے، لہٰذا وہ جلد از جلد اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیں۔ دراصل آربی آ ئی نے اس بینک کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صارفین کو ۲۱؍ ستمبر تک کا وقت دیا ہے کیونکہ ۲۲؍ ستمبر سے بینک اپنی خدمات بند کر دے گا۔ خیال رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے گزشتہ کچھ دنوں میں کئی بینکوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے اور کئی کے لائسنس بھی منسوخ کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے وہ بینک بند ہو گئے۔ بعض بینکوں میں کھاتے داروں  کے پیسے بھی ڈوب گئے۔ پونے میں واقع روپی کوآپریٹیو بینک لیمیٹیڈکا نام بھی ان بینکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جن پر کارروائی کی گئی ہے۔ آر بی آئی نے خراب مالی حالت کے پیش نظر متعدد بینکوں پر کارروائی کی ہے، جن میں زیادہ تر کوآپریٹو بینکوں کے نام شامل ہیں۔  روپی کوآپریٹیو بینک لیمیٹیڈ، پونے کی مالی حالت انتہائی خراب تھی اور اس کے پاس کوئی سرمایہ نہیں بچا تھا۔ اس کے علاوہ بینک کے کمائی کے ذرائع بھی ختم ہو گئے یعنی یہ بینک پوری طرح دیوالیہ ہو گیا ہے۔ ایسی صورت میں صارفین کے پیسے کی حفاظت کے پیش نظر آر بی آئی نے فیصلہ کیا ہے  کہ ۲۲؍ ستمبر سے بینک مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
؍ ۵؍ لاکھ روپے تک کے اکائونٹ والوں کو پیسہ ملے گا
  اگر آپ کا اکاؤنٹ اس روپی کوآپریٹیو بینک لیمیٹیڈ میں ہے، تو آج ہی بینک جائیں اور اکاؤنٹ سے اپنے تمام پیسے نکال لیں، تاکہ بعد میں آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ خیال رہے کہ آر بی آئی کی ایک ذیلی کمپنی کا نام ’ڈپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن‘ (ڈی آئی سی جی سی) ہے۔ اس انشورنس اسکیم کے ذریعے صارفین کو بچت کھاتہ پر ۵؍لاکھ روپے کا انشورنس کور( غلاف) حاصل ہوتا ہے۔ یہ انشورنس اسکیم کوآپریٹو بینک کے صارفین کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے چلائی جاتی ہے۔ اگر کسی بینک کو خراب مالی حالت کی وجہ سے بند کرنا پڑتا ہے، تو صارف کو ڈی آئی سی جی سی کے ذر یعے ۵؍ لاکھ روپے تک کے ڈپازٹ پر انشورنس کور کا فا ئدہ ملتا ہے اور یہ رقم صارفین کو حاصل ہو جاتی ہے۔  اس کا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں کے اکائونٹ میں ۵؍ لاکھ تک کی رقم جمع ہے انہیں وہ رقم مل جائے گی لیکن اگر اس سے زیادہ رقم بینک میں موجود ہے تو  وہ رقم نہیں مل پائے گی۔ یعنی بینک بند ہونے پر بڑی رقم والے صارفین کی رقم ڈوب جائے گی۔
  اگست میں ہی اعلان ہو چکا تھا
  اگر میڈیا رپورٹ کی مانیں تو ریزرو بینک آف انڈیانے روپی بینک کو گزشتہ اگست ہی میں نوٹس دیدیا تھا اور اس کے بند ہونے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔  اطلاع کے مطابق آر بی آئی نے ۱۰؍ اگست ۲۰۲۲ء کو ایک پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ  روپی کو آپریٹیو بینک لیمیٹیڈ کا لائسنس ۶؍ ہفتوں بعد منسوخ کر دیا جائے گا اور یہ بینک ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا۔  اس کے بعد بینک کی کسی بھی برانچ میں کام کاج نہیں ہوگا اور صارفین اپنا پیسہ بھی نہیں نکال پائیں گے۔ آر بی آئی کے اس اعلان کا اطلاق ۲۲؍ ستمبر سے ہو رہا ہے۔ 
؍ ۱۱۰؍ سال پرانا تھا روپی بینک
  یاد رہے کہ روپی بینک کوئی چھوٹا موٹا بینک نہیں تھا ۔ اسے ۱۹۱۲ء میں پونے میں قائم کیا گیا تھا۔ یعنی اس کی عمر ۱۱۰؍ سال تھی۔ جبکہ ملک میں اس کی کل ۳۶؍ برانچ تھی۔  بنیادی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ مہاراشٹر کا بینک تھا  لیکن اس میں بینکنگ کی تمام تر جدید سہولیات موجود تھیں۔ ساتھ ہی ملک کے کئی اہم بینکوں کے ساتھ اس کے معاہدے تھے جس کی وجہ سے ڈیمانڈ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK