فلم ’’کے ڈی: دی ڈیول ‘‘میں سنجے دت اور نورا فتیحی پر فلمائے گئے حالیہ ریلیز گانے کو لے کر تنازع گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ وکیل اور سماجی کارکن ونیت جندل نے وزارتِ اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کے سیکریٹری کو تحریری شکایت بھیجی ہے۔
EPAPER
Updated: March 17, 2026, 2:03 PM IST | Mumbai
فلم ’’کے ڈی: دی ڈیول ‘‘میں سنجے دت اور نورا فتیحی پر فلمائے گئے حالیہ ریلیز گانے کو لے کر تنازع گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ وکیل اور سماجی کارکن ونیت جندل نے وزارتِ اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کے سیکریٹری کو تحریری شکایت بھیجی ہے۔
فلم ’’کے ڈی: دی ڈیول ‘‘میں سنجے دت اور نورا فتیحی پر فلمائے گئے حالیہ ریلیز گانے کو لے کر تنازع گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ وکیل اور سماجی کارکن ونیت جندل نے وزارتِ اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کے سیکریٹری کو تحریری شکایت بھیجی ہے، جس میں گانے پر فوری پابندی لگانے اور اسے تمام ڈجیٹل پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یوٹیوب نے اس گیت کو ہٹا دیا ہے۔
اسی دوران، قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے فلم کے گانے ’’سرکے چُنر‘‘ میں قابلِ اعتراض اور دُہرے معنی والے الفاظ کے استعمال پر نوٹس جاری کیا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والے اس گانے کو فحش الفاظ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔سنجے دت اور نورا فتیحی کے اس گانے کے نغمہ نگار رقیب عالم ہیں، کوریوگرافی پریم نے کی ہے، موسیقی ارجن جنیہ کی ہے اور گلوکاری منگلی نے کی ہے۔ یوٹیوب پر ریلیز ہونے والا یہ گانا سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ حالانکہ منگل کو یوٹیوب نے اسے ہٹا دیا ہے۔
ونیت جندل نے اپنی شکایت میں کہا کہ گانے کے بول نہایت فحش، جنسی اشاروں سے بھرپور اور دُہرے معنی رکھتے ہیں۔ انہوں نے چند سطروں کا حوالہ دیتے ہوئے اس گانے پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ جندل کے مطابق ہیجان خیز رقص اور ویڈیو کی پیشکش فحاشی کو مزید بڑھاوا دیتی ہے، جو عوامی شائستگی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مواد نابالغوں سمیت عام لوگوں کے لیے آسانی سے دستیاب ہے، جس سے نوجوانوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایران کے ساتھ جاری تنازع کے درمیان ٹرمپ نے اپنا بیجنگ کا دورہ ملتوی کردیا
ونیت جندل نے ایم آئی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ گانے پر فوری پابندی لگائی جائے، اسے تمام پلیٹ فارمز سے ہٹایا جائے اور نابالغوں کو ایسے مواد سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ شکایت میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ ۲۹۴؍ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، ۲۰۰۰ء کی دفعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ جندل اس سے پہلے دہلی پولیس کی سائبر سیل میں سنجے دت، نورا فتیحی اور دیگر کے خلاف شکایت درج کرا چکے ہیں۔ اس دوران قومی انسانی حقوق کمیشن نے بھی گانے میں مبینہ قابلِ اعتراض اور دُہرے معنی والے بولوں پر نوٹس جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:امتیاز علی کی ’’مَیں واپس آؤں گا‘‘ کا ٹیزر ریلیز
کمیشن کا یہ قدم سوشل میڈیا پر شدید ردعمل اور شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ تنازع بڑھنے کے بعد کئی لوگ سوشل میڈیا پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ کچھ اسے فحش قرار دے رہے ہیں، جبکہ ابھی تک فلم کے پروڈیوسرز، سنجے دت یا نورا فتیحی کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔