ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے تصدیق کی ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ ۲۰۲۶ ءکے گروپ میچز امریکہ کے بجائے شریک میزبان ملک میکسیکو میں کھیلنے کے لیے فیفا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔
EPAPER
Updated: March 17, 2026, 2:03 PM IST | Tehran
ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے تصدیق کی ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ ۲۰۲۶ ءکے گروپ میچز امریکہ کے بجائے شریک میزبان ملک میکسیکو میں کھیلنے کے لیے فیفا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔
ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے تصدیق کی ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ ۲۰۲۶ ءکے گروپ میچز امریکہ کے بجائے شریک میزبان ملک میکسیکو میں کھیلنے کے لیے فیفا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیوں اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایران کے ساتھ جاری تنازع کے درمیان ٹرمپ نے اپنا بیجنگ کا دورہ ملتوی کردیا
ایرانی فٹ بال صدر مہدی تاج کے مطابق، جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایرانی قومی ٹیم کی سیکوریٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے، تو ایسی صورتحال میں ٹیم امریکہ کا سفر نہیں کرے گی۔ گزشتہ ماہ فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد ایرانی وزیرِ کھیل نے بھی کھلاڑیوں کی عالمی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:امتیاز علی کی ’’مَیں واپس آؤں گا‘‘ کا ٹیزر ریلیز
صدر ٹرمپ نے اگرچہ ایرانی ٹیم کو شرکت کی دعوت دی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ مشورہ بھی دیا کہ ان کی اپنی زندگی اور حفاظت کے لیے امریکہ میں کھیلنا شاید مناسب نہ ہو۔ایران ۲۵؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ایشیا کی پہلی ٹیم بنی تھی جس نے ۴۸؍ ٹیموں پر مشتمل اس ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق ایران کو اپنے دو گروپ میچز لاس اینجلس اور ایک میچ سیئٹل میں کھیلنا ہے۔ ۲۸؍فروری ۲۰۲۶ء کو شروع ہونے والی اس جنگ کے اب تیسرے ہفتے میں داخل ہونے کے بعد، ایونٹ کی کوریج اور ٹیموں کے سفر کے حوالے سے شدید غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا آغاز۱۱؍جون سے امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں ہونا ہے۔ ایران کی جانب سے میچز کی منتقلی کی درخواست فیفا کے لیے ایک بڑا انتظامی چیلنج بن سکتی ہے، کیونکہ لاس اینجلس اور سیئٹل میں میچز کے انعقاد کے لیے پہلے ہی تمام تر انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔