Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس نے ٹیلیگرام کے بانی پاویل پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کر دیا

Updated: July 29, 2026, 7:07 PM IST | Moscow

روس کی فیڈرل سیکوریٹی سروس(ایف ایس بی ) (FSB) نے بدھ کے روز میسجنگ پلیٹ فارم ٹیلیگرام کے بانی پاویل دوروف پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ہے۔

Povel Durov.Photo:INN
پاویل۔ تصویر:آئی این این

روس کی فیڈرل سیکوریٹی سروس(ایف ایس بی ) (FSB)  نے بدھ کے روز میسجنگ پلیٹ فارم  ٹیلیگرام  کے بانی پاویل دوروف  پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ ایف ایس بی کے مطابق، ٹیلیگرام ایسے مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا جسے مبینہ طور پر روس کے اندر تخریب کاری، دہشت گرد حملوں، اجتماعی قتل اور سائبر فراڈ جیسی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ان کے رابطہ کاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا کی نجی سرمایہ کاری منصوبے پر یوئیفا ہنگامی اجلاس بلائے گا


روسی سیکوریٹی ایجنسی نے بتایا کہ پاویل دوروف کے خلاف بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے، تاہم اس معاملے پر اب تک نہ تو دوروف اور نہ ہی ٹیلیگرام کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایف ایس بی کا کہنا ہے کہ متعلقہ مواد کو مبینہ طور پر یوکرین کی خصوصی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں نے روس کے اندر تخریب کاری، دہشت گرد حملوں، اجتماعی قتل اور سائبر جرائم کی منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کے لیے استعمال کیا۔
۲۰۱۳ء میں پاویل دوروف کی جانب سے قائم کیا گیا  ٹیلیگرام  آج دنیا کے سب سے بڑے میسجنگ پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے، جس کے ایک ارب سے زائد فعال صارفین ہیں۔ روس-یوکرین جنگ کے دوران معلومات کے تبادلے میں اس پلیٹ فارم نے اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک میں اس کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ماسکو کی جانب سے ٹیلیگرام پر کنٹرول سخت کرنے کی تازہ کوشش ہے۔ روسی حکومت کافی عرصے سے ٹیلیگرام کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی حکومت کی حمایت یافتہ میکس  میسجنگ سروس کو مقامی متبادل کے طور پر فروغ دے رہی ہے۔
روس میں پیدا ہونے والے پاویل دوروف بعد میں متحدہ عرب امارات اور فرانس کی شہریت حاصل کر چکے ہیں۔ ٹیلیگرام کے آغاز سے قبل انہوں نے روس کی مقبول سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ  وی کونٹاکتے (VKontakte)  کی بھی بنیاد رکھی تھی، تاہم روسی حکام کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد انہوں نے  ۲۰۱۴ء میں کمپنی میں اپنی باقی ماندہ حصص فروخت کر دیے تھے۔ روس میں درج یہ مقدمہ دوروف کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔ فرانس میں بھی ان کے خلاف الگ سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اسپائیڈر مین بننا میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے:ٹام ہالینڈ


فرانسیسی حکام کا الزام ہے کہ ٹیلیگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مطلوبہ تعاون بھی فراہم نہیں کیا۔ تاہم پاویل دوروف ان تمام الزامات کی مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK