Inquilab Logo

روس کواقوام متحدہ میں یوکرین سےمذاکرات کی اُمید

Updated: January 19, 2023, 10:17 AM IST | Ukraine

ماسکو اور کیف کے سفیر اقوام متحدہ کے احاطے میں ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرتے

A large number of people participated and said goodbye to their relatives with moist eyes.
بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور نم آنکھوں سے اپنے متعلقین کو الودا ع کہا ۔

روس کو امید ہے کہ یوکرین اقوام متحدہ میں مذاکرات کی میز پر بیٹھے گا۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے منگل کو صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ،’’ ہمیں امید ہے کہ ہمارے یوکرینی شراکت دار حقیقت پسندبنیں گے اور بات چیت کیلئے میز پر بیٹھیں گے۔‘‘اس وقت  اقوام متحدہ میں روس اور یوکرین کے درمیان تعلقات نہ کے برابر ہیں اور ان کے سفیر اقوام متحدہ کے احاطے میں آپس میں  بات چیت نہیں کرتے ہیں۔اس سے  قبل روس کی درخواست پر یوکرین میں اپوزیشن  پر مبینہ ظلم و ستم اور یوکرین کے آرتھوڈوکس چرچ پر جاری کارروائی  کے معاملے پر  سلامتی کونسل  کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ 
 ا دھر اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے  یوکرین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے   اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازع میں کوئی فاتح نہیں ہے اور  مذاکرات ہی  یوکرین کے بحران کو حل کرنے کا سب سے حقیقت پسندانہ طریقہ ہے۔
 دائی بنگ کا کہنا تھا کہ یوکرین کا بحران شروع ہونے کے بعد سے مختلف شعبوں میں مسائل یکے بعد دیگرے سامنے آئے ہیں اور مختلف مذاہب، ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان  تصادم بھی  بڑھتا جا رہا ہے۔ تنازع کا طویل، وسیع اور پیچیدہ ہونا کسی بھی فریق کیلئے ناقابل  برداشت ثابت ہوگا۔  چین کو امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے،  بات چیت کریں گے اور سیاسی ذرائع سے مشترکہ خدشات کو حل کرنے کیلئے کام کریں گے۔ بین الاقوامی برادری کو امن قائم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے، روس اور یوکرین کو بات چیت کی طرف واپس آنے کی ترغیب دینے اور جلد  جنگ کے خاتمے کے لئے سازگار ماحول تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ نفرت پھیلانے اور تضادات کو ہوا دینے کے کسی بھی عمل کو مسترد کیا جانا چاہئے۔
 دائی بنگ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے یوکرین کے مسئلے  پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس میں بہت سے ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ۲۰۲۳ء کو امن کا سال بننا چاہئے۔ یہ چین کی مضبوط امید بھی ہے۔ چین ایک معروضی اور غیر جانبدارانہ موقف کو برقرار رکھے گا اور تمام امن پسند ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ بین الاقوامی برادری تنازعات کے خاتمے کیلئے  ایک مشترکہ فورس تشکیل دےسکے ۔چین یوکرین کے بحران کے پرامن حل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK