• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روس نے گوگل پر ۵ء۲؍ ڈیسیلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا

Updated: October 31, 2024, 10:06 PM IST | Moscow

روس نے ریاستی میڈیا چینلز اور مشہور شخصیات کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کرنے کی پاداش میں گوگل پر ۵ء۲؍ ڈیسیلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ روس اس سے قبل کئی مرتبہ گوگل پر جرمانہ عائد کر چکا ہے جس کی مجموعی رقم تقریباً ۱۴؍ بلین ڈالر ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

روس نے ٹیک کمپنی گوگل پر ۵ء۲؍ ڈیسیلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ جرمانہ کی رقم پوری دنیا میں سپلائی ہونے والی رقم اور تمام ممالک کی مجموعی جی ڈی پی کی مالیت سے بھی زیادہ ہے۔ ۵ء۲؍ ڈیسیلین (decillion ) کا جرمانہ غیر حقیقی لگ سکتا ہے، لیکن یہ ٹیک کمپنی اور روسی حکام کے درمیان کشیدہ تعلقات کا واضح اشارہ ہے۔ یاد رہے کہ روس اس سے قبل کئی مرتبہ گوگل پر جرمانہ عائد کر چکا ہے جس کی مجموعی رقم تقریباً ۱۴؍ بلین ڈالر ہے۔ روس کے سرکاری میڈیا ادارے آر بی سی نیوز کی رپورٹس کے مطابق، روسی حکام کی جانب سے گوگل پر عائد کئے گئے جرمانہ کی رقم ایک ناقابل تسخیر عدد ۲؍ ڈیسیلین روبل یعنی ۵ء۲؍ ڈیسیلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک undecillion میں۶۶؍ صفر ہوتے ہیں جبکہ برطانوی اور امریکی نمبرنگ سسٹم کے مطابق ایک ڈیسیلین میں ۳۳؍ صفر ہوتے ہیں۔ یہ اتنی خطیر رقم ہے کہ پوری دنیا کی ۱۰۰؍ بلین ڈالر کی تخمینہ شدہ جی ڈی پی سے کئی گنا زیادہ ہے۔ واضح وجوہات کی بناء پر کوئی امکان نہیں ہے کہ گوگل اس رقم کی ادائیگی کر پائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اسرائیل نے انتظامی حراست کے احکامات میں اضافہ کیا ہے

گوگل کو چار سال قبل روس میں کریملن حامی اور روس کے سرکاری میڈیا اداروں Tsargrad TV اور RIA FAN کے YouTube اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کیلئے قانونی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان چینلز کو پابندیوں اور تجارتی اصولوں کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے بلاک کر دیا گیا تھا۔ ماسکو کی ایک عدالت نے گوگل کو بلاک شدہ اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکم کی تعمیل میں ناکامی پر عدالت نے ایک لاکھ روبل روزانہ کی شرح پر جرمانہ عائد کیا۔ ۲۰۲۲ء میں روس یوکرین تنازع کے آغاز کے بعد یوٹیوب، جو گوگل کی ملکیت ہے، نے روس کے متعدد سرکاری میڈیا چینلز، NTV، Russia 24، RT، اور Sputnik کو بلاک کر کے مزید پابندیاں عائد کر دیں جس کے بعد ۱۷؍ سے زیادہ ٹی وی چینلز نے گوگل پر تازہ مقدمات دائر کئے اور جرمانہ کا مطالبہ کیا۔ قرضوں کے بعد گوگل کی روسی ذیلی کمپنی، گوگل ایل ایل سی نے ۲۰۲۲ء میں دیوالیہ کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ اس وقت، کمپنی کا بقایا قرض ایک خطرناک حد تک ۱۹ بلین روبل تک پہنچ چکا تھا اور روس میں اس کے اثاثوں کی مالیت صرف ۵ء۳ ؍ بلین روبل تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK