Inquilab Logo

یوکرین سے برسرپیکار روس جنگ نہیں جیت سکے گا

Updated: May 27, 2023, 12:27 PM IST | Washington

امریکہ کے چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک ملی نےیہ بھی کہا کہ یہ جنگ مزید خونیں ہونے والی ہے

Mark Milley, Chairman of the US Chief of Staff
امریکہ کے چیف آف اسٹاف کے چیئرمین مارک ملی

:امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نےکہا ہے کہ روس فوجی طور پر یوکرین میں جنگ نہیں جیت سکے گا۔وہ یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کے ورچوئل اجلاس کےبعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ انھوںنےکہا کہ روس کا یوکرین میں جنگ جیتنا ممکن نہیں ہے۔جنرل ملی نے اس اعتماد کا اظہار کرنےکے باوجود کہ روس فوجی فتح حاصل نہیں کر پائےگا،یوکرین کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ اس سوچ سےباہرنکلے کہ وہ یوکرین کے علاقوں سے ہر روسی فوج کو نکال باہر کرنے کے قابل ہوگا۔
 یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی اس خواہش کا اظہارکرچکے ہیں کہ ہر روسی فوجی یوکرین سےنکل جائے اور وہ ان علاقوں سے نکل جائے جن پرروس نے قبضہ کررکھا ہےلیکن اس سال کے اوائل میں جنرل ملی نے کہا تھا کہ ’’یہ ایک ’بہت، بہت مشکل کام‘ ہوگا۔‘‘انھوں نے مارچ میں کہا تھا کہ ’’آپ۲؍ لاکھ روسیوں کو دیکھ رہے ہیں جو اب بھی روس کے زیرقبضہ یوکرین میں موجود ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ یہ نہیں کیاجاسکتا۔میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ ایک بہت مشکل کام ہے‘‘۔انھوں نے جمعرات کے روز اپنے اس یقین کا اعادہ کیاکہ ’’مستقبل قریب میں‘‘ اس مقصد کو حاصل کرنا ایک چیلنج ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ’’یوکرین میں لڑائی جاری رہے گی۔یہ تنازع مزیدخونیں ہونےجا رہا ہےاور یہ مشکل ہونے جارہا ہے۔کسی موقع پردونوں فریق یا تو کسی تصفیے پر بات چیت کریں گے یا کسی فوجی نتیجے پر پہنچیں گے۔‘‘ جنرل ملی نے روس کے اندرامریکی ہتھیاروںکے استعمال کی خبروں کے بارے میں بھی گفتگو کی ہےاور ان کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اب بھی بلغرادکے قریب ایک مبینہ حملے کی تصاویر دیکھ رہا ہے۔واشنگٹن نے واضح طور پر روس کی سرحدوں کے  اندر روسیوں پر حملہ کرنے کیلئے کسی بھی امریکی سازوسامان کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK