Inquilab Logo

روسی سفارت خانے کی امریکی حکومت سے مداخلت نہ کرنے کی اپیل

Updated: January 29, 2023, 9:56 AM IST | Washington

دوسرے ممالک پر الزام لگانے کے بجائے امریکی حکومت کو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہونی چاہئے: ماسکو

Russian Embassy building in Washington.
واشنگٹن میں قائم روسی سفارتخانہ کی عمارت۔

: امریکہ میں روسی سفارت خانے نے امریکی حکومت سے روس کے داخلی معاملات میں مداخلت  اورمجازروسی اہلکاروں کے کام میں دخل اندازی کی کوشش بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
 میڈیارپورٹس کے مطابق سنیچر کو روس نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیم ماسکو ہیلسنکی گروپ (ایم ایچ جی) کو بند کرنے کے ماسکو سٹی کورٹ کے فیصلے کی مذمت کے بعد یہ اپیل کی۔
  اس سلسلے میںایک بیان میں سفارت خانے نے کہا، ’’ہم نے امریکی انتظامیہ کے ایک اور روس مخالف بیان کا نوٹس لیا ہے۔ اس بار ہم پر ماسکو  ہیلسنکی گروپ کو بند کرنے کے ماسکو سٹی کورٹ کے حکم اور کچھ سول تنظیموں کو ناپسندیدہ قرار دینے کے معاملے میں انسانی حقوق کی عدم تعمیل کا الزام لگایا گیا ہے۔  ہم امریکی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات اور روسی مجاز حکام کے کام میں مداخلت بند کریں۔‘‘
 سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا کہ دوسرے ممالک پر جمہوری آزادی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگانے کے بجائے امریکی حکومت کو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش ہونی چاہئے۔
 روسی وزارت انصاف نے بدھ کو ماسکو میں عدالتی سماعت کے دوران دلیل دی کہ ایم ایچ جی نے دارالحکومت سے باہر کام کر کے اپنے ہی چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے۔ 
 روس کے سب سے قدیم انسانی حقوق کے گروپوں میں سے ایک ایم ایچ جی کے ایک آڈٹ میں نومبر میں پایا گیا کہ تنظیم نے۲۰۱۹ء اور ۲۰۲۱ء کے درمیان ماسکو سے باہر۱۱؍ تقریبات منعقد کیں۔ ایم ایچ جی کے تمام دلائل کے باوجود ماسکو سٹی کورٹ نے بدھ کو اسے بند کرنے کا فیصلہ سنایا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں اس فیصلے کی مذمت کی اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ا سی پر امریکہ نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ 

russia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK