Inquilab Logo Happiest Places to Work

روسی فوج نے کیٖف کا محاصرہ کرلیا، ۳؍ اہم یوکرینی شہروں پر فضائی حملے بھی کئے

Updated: March 12, 2022, 11:53 AM IST | Agency | Kyiv

؍۲؍یوکرینی فوجی اور ایک شہری ہلاک ، روس کی جانب سے کارروائی میں مزید شدت کا اندیشہ، متاثرہ علاقوں سے یوکرینی شہری بڑی تعداد میں محفوظ مقامات کی طرف کوچ کررہے ہیں

 Earlier in the day, Russia had launched an operation in Mariupol.Picture:PTI
قبل ازیں ماریوپول میں روس نے کارروائی کی تھی، تصویر میں ایک تباہ حال علاقہ دیکھا جاسکتا ہےتصویر: پی ٹی آئی

روس یوکرین جنگ میں شدت بڑھ رہی ہے۔  روسی فوج نے کیٖف کا محاصرہ کرلیا ہے اور دھیرے دھیرے گھیراتنگ کیا جارہاہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز یوکرین کے ۳؍ اہم شہروں پر روسی فضائیہ نے حملے بھی کئے ہیں۔ 
 دنیپرو، لوٹسک، ایوانو فرینکیوسک میں روسی فضائی حملے یوکرین کے شہر ڈنیپرو کے رہائشی علاقوں میں جمعہ کو روسی فوج کے ۳؍ فضائی حملوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یوکرین کی نیشنل ایمرجنسی سروس نے یہ اطلاع دی۔ شہر کے میئر رسلان مارٹ سنکوف نے بتایاکہ ’’مغربی یوکرین کے شہر ایوانو فرینکوسک کے ہوائی اڈہ کے قریب ایک دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔‘‘ کیٖف انڈیپنڈنٹ اخبار نے بھی وولین علاقائی انتظامیہ یوری پوہولیکو کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین کے شمال مغربی شہر لوٹسک میں ہوائی اڈے کے قریب چار دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ یوکرین پر روس کی فوجی مہم میں ملک کے دوسری جانب واقع شہر لوٹسک اور دنیپرو بھی اس تنازع کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ لٹسک کے میئر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور سوشل میڈیا پر اس سے متعلق کوئی بھی معلومات شیئر نہ کریں۔ یوکرین کے ذرائع ابلاغ نے شمال مغربی یوکرین کے شہر لوٹسک کے ساتھ ساتھ دریائے ڈینیپر کے کنارے واقع دنیپرو شہر میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان شہروں میں اس سے پہلے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی تھی۔ یہاں دھماکے سے چند گھنٹے پہلے ہوائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔ لوٹسک شہر کے میئر نے شہر کے ہوائی اڈے کے قریب دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھاکہ’’سب اپنے اپنے پناہ گاہوں میں جائیں۔‘‘ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے مقامی باشندوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حملے سے متعلق کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ یوکرین کے آئی سی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ ایئر فیلڈ کے قریب ایک پلانٹ میں آگ لگ گئی تھی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیپرو میں ۳؍ دھماکے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک دھماکہ جوتوں کی ایک دو منزلہ فیکٹری میں ہوا۔ دو دیگر دھماکے ایک کنڈرگارٹن اور ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہوئے۔ پانی کے انتظام کی ایک مقامی کمپنی چرنوہیووڈو کنال کے مطابق روسی فوج نے شمالی شہر چیرنیہوو میں پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو بھی متاثر کیا۔
فضائی حملے میں ۲؍ یوکرینی فوجی مارے گئے
 علاقائی انتظامیہ کے سربراہ یوری پوہولائیکو کے مطابق لوٹسک شہر پر روسی حملے میں۲؍ یوکرینی فوجی ہلاک اور۶؍ زخمی ہو گئے۔ رسلان مارٹسن کیوروس کا کہنا ہے کہ اس نے جمعہ کو مغربی یوکرین کے شہروں لوٹسک اورایوانو فرنکیوسک میں فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق جمعہ کو روسی افواج کے تین فضائی حملوں نے ڈنیپرو میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص ہلاک  ہوگیا۔دھماکوں سے چند گھنٹے پہلے یوکرین کے کئی شہروں میں فضائی حملے کے سائرن بج گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK