• Thu, 10 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ژینگ کو شکست دے کر ریباکینا یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Updated: September 10, 2026, 5:04 PM IST | New York

قزاخستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے چین کی ژینگ کن وین کو شکست دے کر ۲۰۲۶ء یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ عالمی نمبر ۲؍ ریباکینا نے کوارٹر فائنل میں ژینگ کو ۶۔۳، ۱۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔ اس مقابلے میں ژینگ نے پہلا سیٹ جیت کر ریباکینا پر دباؤ ڈال دیا تھا۔

Elena Rybakina.Photo:X
ایلینا ریباکینا۔ تصویر:ایکس

قزاخستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی  ایلینا ریباکینا  نے شاندار واپسی کرتے ہوئے چین کی  ژینگ کن وین  کو شکست دے کر ۲۰۲۶ء یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ عالمی نمبر ۲؍ ریباکینا نے کوارٹر فائنل میں ژینگ کو ۶۔۳، ۱۔۶، ۴۔۶؍  سے شکست دی۔ اس مقابلے میں ژینگ نے پہلا سیٹ جیت کر ریباکینا پر دباؤ ڈال دیا تھا، لیکن قازق کھلاڑی نے دوسرے سیٹ سے اپنی رفتار تیز کرتے ہوئے میچ کا رخ مکمل طور پر تبدیل کردیا۔ 

ریباکینا نے دوسرے سیٹ میں انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ۱۔۶؍ سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، تاہم اہم لمحات میں ریباکینا نے اپنی طاقتور سرو اور فورہینڈ کا بہترین استعمال کیا۔ میچ کے آخری مرحلے میں انہوں نے فیصلہ کن بریک حاصل کیا اور پھر اپنی سروس برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔  

یہ بھی پڑھئے:’’مرزا پور: دی مووی‘‘ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ بن گئی

اس کامیابی کے ساتھ ریباکینا نے یو ایس اوپن میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل وہ نیویارک میں اس مرحلے تک نہیں پہنچ سکی تھیں۔  ۲۰۲۲ءومبلڈن اور۲۰۲۶ء آسٹریلین اوپن کی چیمپئن ریباکینا کے لیے یہ کامیابی ایک اور اہم سنگ میل ہے۔   ریباکینا کے لیے یہ کامیابی اس لیے بھی تاریخی ہے کہ وہ ۱۴؍ستمبر سے جاری ہونے والی نئی ڈبلیو ٹی اے   رینکنگ میں پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک  بن جائیں گی۔ اس طرح وہ ارینا سبالینکا کی ۹۹؍ ہفتوں پر مشتمل حکمرانی کا خاتمہ کرتے ہوئے ویمنز ٹینس کی نئی عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:عمران طاہر کی خطرناک گیندبازی، گیانا امیزون نے سینٹ لوسیا کنگز کو شکست دی

دوسری جانب ژینگ کن وین کے لیے بھی یو ایس اوپن ۲۰۲۶ء کا سفر قابلِ ذکر رہا۔ وہ کوالیفائنگ مرحلے سے مین ڈرا تک پہنچنے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی ۲۰۲۱ء کے بعد پہلی کوالیفائر کھلاڑی بنیں۔ اس دوران انہوں نے سابق گرینڈ سلیم  چیمپئن میڈیسن کیز اور ایگا  سواتیک  کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔  اب سیمی فائنل میں ریباکینا کا مقابلہ  کوکو گاف  سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے کوارٹر فائنل میں میرا آندریوا کو شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنائی ہے۔ اس طرح یو ایس اوپن ۲۰۲۶ءمیں ریباکینا اور گاف کے درمیان ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK