• Sun, 27 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سچن سیواچ باہر، پروین ہڈا اور انکش نے تمغے پکے کیے

Updated: September 27, 2026, 7:06 PM IST | New Delhi

ہندوستان کے سچن سیواچ کو مردوں کے ۶۰؍ کلوگرام کوارٹر فائنل میں جاپان کے عالمی کانسہ کے تمغہ فاتح شونسوکے کیتاموتو کے ہاتھوں ۰۔۵؍ سے شکست ہوئی، جبکہ پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ہندوستان کے لیے تمغے پکے کرلیے ہیں۔

Parveen Hooda.Photo:X
پروین ہڈا۔ تصویر:ایکس

ہندوستان کے سچن سیواچ کو مردوں کے ۶۰؍ کلوگرام کوارٹر فائنل میں جاپان کے عالمی کانسہ کے تمغہ فاتح شونسوکے کیتاموتو کے ہاتھوں ۰۔۵؍ سے شکست ہوئی، جبکہ پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ہندوستان کے لیے تمغے پکے کرلیے ہیں۔ پروین نے خواتین کے ۶۵؍ کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل میں ازبکستان کی نواباخور خامیدووا کو ۰۔۵؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین گیمز میں اپنی گزشتہ مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمغہ پکا کیا۔ ڈوپنگ کی خلاف ورزی کے سبب پروین کا ہانگژو  ۲۰۲۲ء ایشین گیمز کا کانسی کا تمغہ واپس لے لیا گیا تھا۔


خامیدووا نے مقابلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کی، لیکن پروین نے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تیز حملے کیے اور باڈی شاٹس کے ساتھ چہرے پر جیب لگائے۔ ازبکستان کی باکسر نے بعد میں کاؤنٹر پنچ کی حکمت عملی اپنائی، لیکن پروین کی رفتار اور رسائی ان کے لیے کارآمد رہی اور انہوں نے ۰۔۵؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔سیمی فائنل میں پروین کا مقابلہ چین کی لی شو سے ہوگا، جنہوں نے کوارٹر فائنل میں موجودہ عالمی چیمپئن قزاخستان کی آئدا ابیکےیوا کو شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پی وی سندھو اور انتی ہڈا کی شکست، ایشین گیمز میں ہندوستان کی بیڈمنٹن مہم ختم

دوسری جانب دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپئن انکش پنگھال نے مردوں کے ۸۰؍ کلوگرام کوارٹر فائنل میں تاجکستان کے نیکروز سلیم وف کو ۰۔۵؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور ایشین گیمز میں ہندوستان کے لیے باکسنگ کا پہلا تمغہ پکا کردیا۔ ۲۱؍ سالہ انکش نے مقابلے کے آغاز سے ہی تیز فٹ ورک، درست سیدھے پنچ اور بروقت کاؤنٹر پنچ کے ذریعے برتری بنائے رکھی۔ پہلے دو راؤنڈ میں واضح برتری حاصل کرنے کے بعد انکش نے آخری راؤنڈ میں بھی تحمل کا مظاہرہ کیا اور حریف کو فاصلے پر رکھتے ہوئے متفقہ فیصلے سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ انکش کا کم از کم کانسی کا تمغہ پکا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’انڈین آئیڈل: لیجنڈز ریٹرن‘ میں ہِمیش ریشمیا کی بطور جج واپسی

انکش نے ایشین گیمز میں اپنے سفر کا آغاز راؤنڈ آف ۱۶؍ میں بحرین کے ہمسا ووگل کے خلاف ۰۔۵؍کی کامیابی سے کیا تھا۔ دو مقابلے کھیلنے کے بعد بھی انہوں نے اب تک ایک بھی راؤنڈ نہیں گنوایا ہے۔ انکش ۸۰؍ کلوگرام زمرے میں دولت مشترکہ کھیلوں کا طلائی تمغہ جیت کر جاپان پہنچے تھے اور اب ایشین گیمز میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK