Inquilab Logo

سچن تینڈولکر کے سیکوریٹی گارڈ پرکاش کاپڈے نے خود کو گولی مارلی

Updated: May 15, 2024, 9:05 PM IST | New Delhi

سچن تنیڈولکر کے سیکوریٹی گارڈ اور ایس آر پی ایف کے جوان پرکاش کاپڈے نے اپنے آبائی شہر جامنیر میں خود کو گولی مارلی۔ پولیس کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے اسے حادثاتی موت کا کیس درج کیا ہے اور ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے۔

Sachin Tendulkar and his security guard. Image: X
سچن تینڈولکر اور ان کے سیکوریٹی گارڈ۔ تصویر: ایکس

ایس آر پی ایف کے جوان، جن کی شناخت پرکاش کاپڈے کے طورپر کی گئی ہے اور جنہیں لیجنڈری سابق کرکٹ کھلاڑی اور بھارت رتن یافتہ سچن تنیڈولکر کی حفاظت کی ذمہ داری دی گئی تھی، نے جامنیر میں خودکو مبینہ طور پرشوٹ کر کے ہلاک کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے: نقبہ کا ۷۶؍ واں سال: دنیا کے مختلف علاقوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

متعلقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی شہر کے دورے کے دوران خود کو اپنی سروس گن سے شوٹ کیا تھا۔ اس ضمن میں جم نر کے سینئر انسپکٹر کرن شندےنے بتایا کہ یہ حادثہ ایک بجکر ۳۰؍ منٹ پر پیش آیا تھا ۔تاہم، اب تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انہوں نے خود کو شوٹ کیوں کیا تھاجبکہ پولیس نے تفتیش جاری رکھی ہے۔کاپڈے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ شندے نے مزید کہا کہ وہ فی الحال مبینہ خودکشی سے متعلق حالات کی تحقیقات کر رہےہیں۔ انہوں نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کاپڈے نے ذاتی وجوہات کی بناءپر یہ قدم اٹھایا ہے لیکن ہم تفتیش کی تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔
جامنیر پولیس نے حادثاتی موت کی ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ دیگر تفتیش جاری ہیں۔پولیس ان کے رشتہ داروں، ساتھ میں کام کرنے والے افراد اور دیگر افرادسے بات چیت کر رہی ہے۔ کاپڈے(۳۹؍) کے پسماندگان میں ان کے والدین،بیوی، بیٹا اور دیگر رشتہ دار شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK