• Mon, 16 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان اور سونو سود نے اداکار شرد کپور کی مدد کے لیے بڑھایا ہاتھ

Updated: November 16, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم ’’جوش‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شرد کپور مشکل حالات سے نکلنے کی کوشش میں مصروف، سلمان خان نے مالی مدد کی یقین دہانی کرائی جبکہ سونو سود نے ٹانگ کی چوٹ کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجی، جنوری ۲۰۲۷ سے ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کی تیاری۔

Sharad Kapoor.Photo;INN
شرد کپور۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور سونو سود نے فلم ’جوش‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شرد کپور کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے ذاتی، صحت اور پیشہ ورانہ مسائل کا سامنا کررہے شرد کپور نے حال ہی میں فلم انڈسٹری کے سینئر اداکاروں اور پروڈیوسرز سے کام فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان کی یہ اپیل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فلمی دنیا کی کئی شخصیات کی توجہ ان کی جانب مبذول ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے شرد کپور سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ سونو سود نے ان کی ٹانگ کی چوٹ کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھیجنے اور طبی سہولتوں کا انتظام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود شرد کپور کے فلمی کریئر کے لیے ایک نئی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔ اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اور وہ جنوری ۲۰۲۷ میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ اس طرح ایک طرف وہ اپنی صحت بہتر بنانے اور بالی ووڈ میں دوبارہ کام حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری طرف بین الاقوامی سنیما میں قدم رکھنے کی تیاری بھی کررہے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jayaa Bhatacharrya (@jaya.bhattacharya)


میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے شرد کپور کی مشکلات کے بارے میں جاننے کے بعد ان سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں اور مالی تعاون بھی فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ سلمان خان اس سے قبل بھی فلمی صنعت سے وابستہ افراد اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے آگے آتے رہے ہیں۔ شرد کپور کے لیے ان کا یہ قدم بالی ووڈ میں باہمی تعاون اور انسانی ہمدردی کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امیتابھ بچن کے مشہور بنگلے ’جلسہ‘ پر ملکیت کا تنازع

دوسری جانب اداکار اور سماجی خدمت کے کاموں کے لیے مشہور سونو سود نے بھی شرد کپور کی مدد کے لیے قدم اٹھایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے شرد کی ٹانگ کی چوٹ کے علاج کے لیے ڈاکٹرس کی ایک ٹیم کا انتظام کیا ہے، جو ان کی طبی حالت کا جائزہ لے کر ضروری علاج فراہم کرے گی۔اطلاعات کے مطابق سونو سود نے شرد کپور سے ملاقات کرکے ان کے لیے ممکنہ فلمی کام اور نئے پروجیکٹس کے امکانات پر گفتگو بھی کی ہے۔ ۱۶؍نومبر کو دونوں اداکاروں کی ممبئی کے باندرہ علاقے میں ملاقات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ اس ملاقات سے شرد کپور کے دوبارہ فلمی دنیا میں سرگرم ہونے کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دھول چٹاکرمسلسل چوتھی مرتبہ رگبی لیگ ورلڈ کپ جیت لیا

شرد کپور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فلمی صنعت کے سینئر اداکاروں اور اپنے سابق ساتھیوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے خاص طور پر سلمان خان، شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دیگر معروف اداکاروں سے درخواست کی تھی کہ انہیں دوبارہ کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ویڈیو میں شرد کپور نے کہا تھا کہ انہیں کام کی ضرورت ہے اور وہ اپنے سینئر اداکاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے فلموں یا دیگر پروجیکٹس میں کام کے مواقع تلاش کرنے میں مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے سینئر اداکاروں کو ہیرو کی نظر سے دیکھا ہے اور وہ فلمی دنیا کو اپنے خاندان کی طرح سمجھتے ہیں۔ان کی اس جذباتی اپیل کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور فلمی شائقین نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شرد کپور کی موجودہ پریشانیوں کی ایک بڑی وجہ ان کی ٹانگ کی چوٹ بھی ہے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ فٹ بال کھیلنے کے لیے اسپین کے شہر بارسلونا گئے تھے، جہاں کھیل کے دوران ایک دوسرے کھلاڑی سے ٹانگ ٹکرانے کے باعث انہیں شدید چوٹ لگ گئی۔ان کے مطابق اس چوٹ کی وجہ سے ان کے لیے روزمرہ کے کام انجام دینا اور اپنے چار پالتو کتوں کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ ان کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر آنند جوشی نے انہیں تقریباً دو ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اداکار نے امید ظاہر کی ہے کہ مکمل صحت یابی کے بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی گزار سکیں گے اور فلمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK