Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیم آلٹ مین نے ’’چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ‘‘ کو اے آئی میں اگلی بڑی پیش رفت قرار دیا

Updated: July 18, 2025, 10:02 PM IST | New Delhi

اوپن اے آئی کے بانی سیم آلٹ مین نے ’’چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ‘‘ لانچ کیا ہے جو سوچ سکتا ہے، عمل کرسکتا ہے اور آپ کے کام سیکنڈز میں انجام دے سکتا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

سیم آلٹ مین کے اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا ایڈوانس اور تیز ترین ورژن ’’چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ‘‘ لانچ کیا ہے جو پیچیدہ کاموں کو سیکنڈز میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’ایجنٹ‘‘ آپ کا پرسنل اسسٹنٹ ہے جو آپ کی غیر موجودگی میں بھی کمپیوٹر پر آپ کے کام کرسکتا ہے۔ ایجنٹ، صارف کے کمپیوٹر پر متعدد مشکل یا اکتاہٹ میں مبتلا کرنے والا بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کرسکتا ہے۔ یہ مختلف ویب سائٹس سے معلومات نکال کر آپ تک پہنچا سکتا ہے، غیر ضروری معلومات کو آپ کے حکم پر حذف کرسکتا ہے، کیلنڈر ترتیب دے سکتا ہے، اور اسپریڈ شیٹس بھی بناسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ووٹر لسٹ نظر ثا نی میں اندھیر نگری چوپٹ راج!

سیم آلٹ مین کا کہنا ہے کہ ایجنٹ، اے آئی کی دنیا میں مصنوعی ذہانت کی اگلی بڑی پیش رفت ہے۔ چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ کی ایک اہم خصوصیت اس کی سوچنے اور منصوبوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کی بنیاد پر آپ کیلئے نیا منصوبہ بنانے کی صلاحیت ہے۔ ایجنٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ کوئی کام کررہے ہوں اور درمیان میں کمانڈ بدلنا چاہتے ہوں تو آپ ایجنٹ کو اسے روک کر کام نئے سرے سے یا جاری کام میں نیا موڑ پیدا کرنے کا بھی حکم دے سکتے ہیں اور ایجنٹ بغیر کسی تکنیکی رکاوٹ کے بالکل درست طریقے سے آپ کا کام پورا کرواسکتا ہے۔ اگر ایجنٹ کو محسوس ہوکہ آپ کسی پروجیکٹ کے مقاصد سے ہٹ رہے ہیں تو وہ آپ کو مشورے بھی پیش کرسکتا ہے تاکہ آپ موضوع پر برقرار رہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK