Inquilab Logo

بھیونڈی میں پانی کیلئے سماجوادی پارٹی کا بڑے پیمانے پر احتجاج

Updated: June 10, 2022, 9:29 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

وافر مقدار میں صاف پانی کا مطالبہ کیا،آدھی رات کو پانی سپلائی پر بھی سوال اٹھایا،بڑی تعداد میں مظاہرین کو دیکھ کرسڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

Samajwadi Party members protesting for water in Bhiwandi (Photo: Inquilab)
بھیونڈی میں پانی کیلئے احتجاج کرتے سماجوادی پارٹی کے اراکین(تصویر:انقلاب)

: شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کے پیش نظر سماج وادی پارٹی نے مقامی صدر ریاض اعظمی کی قیادت میں بدھ کو’ جل اکروش مورچہ‘نکال کر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
 دوپہرتقریباً۴؍بجے کے بعد کونارک آرکیڈ میں واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر سے سیکڑوں کارکنان اپنےہاتھوںمیں بینر پوسٹر لے کر احتجاج مورچہ نکالا۔ کارکنان ’ مہانگر پالیگا،پانی دو پانی دو‘،’پانی کے دلالوں کو جوتے مارو سالوں کو‘،’کارپوریشن مردہ باد‘ جیسے فلک شگافنعرے لگاتے ہوئےکارپوریشن کے صدر دفتر پہنچے۔پانی کی قلت سےپریشان شہریوں اور کارکنان کی زبردست تعداد کو دیکھتےہوئےمحکمہ پولیس نے کارپوریشن کےسامنے کی سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی۔سماج وادی پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے کارپوریشن کے مین گیٹ کےسامنے زبردست احتجاج کرتےہوئےشہریوں کو وافر مقدار میں صاف پانی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ مظاہرین نے کارپوریشن کے اقتدار پر قابض ٹولے کی   مذمت کرتے ہوئےانہیں شرم دلائی کہ وہ اتنے برسوں سے شہر پر راج کررہے ہیں اس کے باوجود شہریوں کو پینے کے  پانی کیلئے ترسنا پڑرہا ہے۔    
 سماجی وادی پارٹی کےصدر ریاض احمد اعظمی نے کہا کہ برسوں سے کارپوریشن پر راج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئےکہ بھیونڈی شہر آزادی کے۷۵؍برس بعدبھی پانی جیسی انتہائی اہم اوربنیادی سہولیت سے محروم ہے۔پانی کیلئے پریشان عوام کی تکلیف کو دیکھتے ہوئےہی سماج وادی پارٹی نے’جل آکروش مورچہ‘نکالا ہے۔ہم کارپوریشن کے اقتدار پر سورہے سیاسی لیڈران اور افسران کو جگا کریہ بتانا چاہتے ہیں کہ ’’اس شہر میں ہزاروںایسےگھرہیںجہاں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کےلئے ترس رہے ہیں۔ بیشتر  علاقوںمیںلوگ گندےپانی پرگزارہ کررہے ہیں لیکن افسران اور کارپوریشن کے اقتدار پر راج کرنے والےلیڈران کو عوام کےدکھ کی کوئی پروا نہیں ہے،انہیں پینے کیلئے منرل واٹر مل رہا ہے اور استعمال کے لئے بھرپور پانی… تو انہیں عوام کی کیا فکر؟ریاض اعظمی نے للکارتےہوئےکہاکہ سماجی وادی پارٹی شہریوں کو ان کےبنیادی حقوق دلانے کیلئےمیدان میں آچکی ہے۔ اب افسروں کو گلیوں کی خاک چھاننی ہوگی،شہریوں کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔افسران جان لیں کہ اپنے آفس ٹائم میں اے سی کمروںکےبجائے شہر کی گلیوں میںنکلیں، ورنہ سماج وادی پارٹی ان کے دفتروں میں گھس کر احتجاج کرےگی۔انہوں نے آدھی رات کو پانی سپلائی پر بھی سوال اُٹھائے، انہوں نے کہا کہ رات کو جب سونے کا وقت ہوتا ہے تب شہری پانی بھرنے کیلئےجاگتےہیں یہ شہریوں بالخصوص خواتین پرظلم ہے۔پورے شہر میں پانی دن کے اجالے میں سپلائی ہونا چاہئے تاکہ خواتین کو پوری رات بھرپور نیند مل سکے۔ ریاض اعظمی نے کارپوریشن کی پائپ لائن سے آلودہ پانی کی جگہ صاف شفاف پانی کی سپلائی، چھوپڑوں اورسوسائٹیوںمیں میونسپلٹی کا نل نہ ہونے کےباوجودپانی کے بل کی غیرقانی وصولی کو فوراً روکنے اور اضافی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شہر میں سرگرم پانی مافیاکےذریعے پانی کی چوری پر فوراً قدغن لگاتےہوئے غیرقانونی پائپ لائن کو فوراً منقطع کرکے سبھی پانی مافیاکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK