Inquilab Logo

ممبرا میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے طلبہ کیلئے اسکالر شپ کےفارم پُر کرنے کا نظم

Updated: August 21, 2022, 11:15 AM IST | Mumbai

اقلیتی طلبہ کو تعلیم کیلئے اسکالر شپ مل سکے اس کیلئے ممبرا سماجوادی پارٹی کی جانب سے امسال بھی مفت آن لائن فارم پُر کرنے سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

Raees Shaikh starting the process of doing on the farm
رئیس شیخ فارم پر کرنے کے سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے

:اقلیتی طلبہ کو تعلیم کیلئے  اسکالر شپ   مل سکے اس کیلئے ممبرا سماجوادی پارٹی کی جانب سے امسال بھی مفت آن لائن فارم پُر کرنے سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔  بیرون ممبرا کے طلبہ کیلئے وہاٹس اپ پر بھی رہنمائی کی جارہی ہے اور اسکالر شپ کا آن لائن فارم پُر کیا جارہا ہے۔ فارم پُر کرنے آغاز جمعہ کو سماجوادی پارٹی ( بھیونڈی)کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔  واضح رہے کہ ممبرا میں گزشتہ ۷؍ برس سے غریب اقلیتی طلبہ کیلئے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اسکالر شپ ، میرٹ کم مینس  اسکالر برائے پروفیشنل اور ٹیکنیکل کورسس، بیگم حضرت محل نیشنل اسکالر شپ اور  دیگر اسکالر سپ کے فارم پُر کرنے کا نظم کیا جارہاہے۔  امسال  طلبہ کو طویل قطار سے بچانے کیلئے ٹوکن سسٹم  شروع  کیاگیا ہے۔  بیرون ممبرا کے طلبہ رابطہ مندرجہ ذیل واٹس ایپ نمبر پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں:
۔ نصیر خان: ۷۰۳۹۲۳۱۹۳۱، 
۔ زین العابدین: ۸۶۰۱۸۸۲۳۴۸ ؍ اور 
۔  ابو فیصل چودھری: ۹۳۲۲۲۹۹۹۲۹
 ان نمبروں پرصبح ۱۰؍  سے شام ۶؍ بجے تک پیغام بھیج کر رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔یہ نظم سماجوادی پارٹی کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر عادل خان  کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے رئیس شیخ نے کہا کہ ’’مسلمانوں   اور دیگر اقلیتی طبقوںکے طلبہ کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے  ۳۱؍ اسکیمیں ہیں لیکن ہمارے طلبہ ان اسکیموں استفادہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے یہ فنڈ استعمال نہیں ہو پاتا۔ اسی لئے ممبرا میں گزشتہ کئی سال سے ہم  فارم پُر کروا رہے ہیں۔ امسال بھی  اسکالر شپ کافارم مفت  پُر کرنے کا نظم سماجوادی آفس ( نزدنورانی ہوٹل، کوسہ) میں شروع کیا گیا ہے۔ ‘‘  اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ممبرا کلواکے صدر عادل خان  نصیر احمد خان، فیصل چودھری ، فضل الرحمٰن  خان، احتشام  شیخ، مولانا کمال الدین،  رضیہ پٹھان اور دیگر موجود تھے۔
 اسکالر شپ کی مختصراً معلومات
۱۔ پری  میٹرک اسکالر شپ:(پہلی تا دسویں کے طلبہ کیلئے):
۔ اسکالر شپ کی رقم:اس اسکالر شپ کے   تحت پہلی تا پانچویں کے طلبہ کو سالانہ ایک ہزار روپے  اور چھٹی تا دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کو سالانہ ۵؍ ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔ چونکہ ممبرا کوسہ سے سب سے زیادہ فارم اسی اسکالر شپ کے پُر کئے جاتے ہیں اسی لئے اس کالم میں پری میٹرک  اسکالر شپ کے بارے میں ہی تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ 
۔شرائط : پری میٹرک اسکالر شپ حاصل کرنے کیلئے طالب علم کے خاندان کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہونالازمی ہے۔  ساتھ ہی طالب علم  کا  گزشتہ  سالانہ امتحان میں ۵۰؍  فیصد  سے زیادہ مارکس حاصل کرنا ضرور ی ہے۔
۲۔ پوسٹ میٹرک اسکالر شپ(گیارہویں سے گریجویشن تک کے طلبہ کیلئے):
۔اسکالر شپ کی رقم:اس اسکالر شپ کے   تحت گیارہویںاور بارہویں  کے طلبہ کو سالانہ ۶؍ہزار روپے، انڈرگریجویٹ طلبہ کیلئے  ۶؍ ہزار تا ۱۲؍ ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔
۔شرائط : درخواست گزار طالب علم  کے خاندان کی سالانہ آمدنی ۲؍ لاکھ روپے سے کم ہونا لازمی ہے۔ ساتھ ہی گزشتہ سالانہ امتحان میں  ۵۰؍ فیصد  سے زیادہ مارکس حاصل کرنا ضرور ی ہے۔
۳۔  میرٹ کم مینس اسکالر شپ(پروفیشنل اور ٹیکنیکل  ):
۔اسکالر شپ کی رقم:اس اسکالر شپ کے  تحت پروفیشنل اور ٹیکنیکل کورس کے طلبہ کو سالانہ۲۵؍ ہزار تا ۳۰؍ ہزار روپے  دیئے جاتے ہیں۔
۔شرائط : درخواست گزار طالب علم کے خاندان کی سالانہ آمدنی ڈھائی  لاکھ روپے سے کم ہونا  اور گزشتہ  سالانہ امتحان ۵۰؍ فیصد یا اس سے زیادہ مارکس کے ساتھ کامیاب ہونا ضرور ی ہے۔
۔اقلیتی طبقے:مسلم، سکھ، عیسائی، بودھ، جین اور زوروایسٹرین ( پارسی)سے تعلق سے رکھنے والے غریب طلبہ کو  مالی مدد فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے  پری میٹرک  ،پوسٹ میٹرک  اور میٹرک کم مینس اسکالر شپ اور دیگر اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ امسال ان اسکالر شپ کا آن لائن فارم پُر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔    پری میٹرک  اسکالر شپ کیلئے طلبہ ۱۵؍  نومبر تک ،پوسٹ میٹرک اور میٹرک کم مینس اسکالر شپ کیلئے ۳۰؍ نومبر تک آن لائن درخواست دے سکتےہیں۔  مزید معلومات کیلئے  ویب  سائٹ :
 scholarships.gov.in  
سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
چند اسکالر شپ کے فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ
۔پری میٹرک کا آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ ۳۰؍ ستمبر۲۰۲۲،  
۔پوسٹ میٹرک اسکالر شپ ( پہلی تا دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے )کا فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ ۳۱؍ اکتوبر،
۔  میرٹ کم مینس  اسکالر برائے پروفیشنل اور ٹیکنیکل کورسس کا فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ ۳۱؍ اکتوبر،  اور
۔بیگم حضرت محل نیشنل اسکالر شپ( برائے طالبات)  کی آخری تاریخ ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۲ء ہے۔ طلبہ ان تاریخوں کا خیال رکھتے ہوئے جلد از جلد اپنے فارم کر کرلیں تاکہ بعدمیں کوئی دقت نہ پیش آئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK