• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سان فرانسسکو عدالت نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کا گرانٹ بحال کرنے کا حکم دیا

Updated: August 14, 2025, 2:14 PM IST | Agency | Washington

فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کی پاداش میں ٹرمپ انتظامیہ نے گرانٹ روک دی تھی، عدالت نے اسے ’حق تعلیم‘ پر حملہ قرار دیا۔

Photo of an anti-Israel protest at the university. Photo: INN
یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرے کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کی ایک عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (یو سی ایل اے) کا گرانٹ  بحال کرنے کا حکم دیا ہے  فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے کی پاداش میں بند کر دی گئی تھی۔ سان فرانسسکو میں امریکی ڈسٹرکٹ جج ریٹا لِن نے فیصلہ دیا کہ گرانٹ فنڈنگ کو معطل کرنے  سے جون کے ابتدائی حکمِ امتناعی کی خلاف ورزی ہوئی جس کے تحت انہوں نے نیشنل سائنس فاؤنڈیشن (این ایس ایف) کو درجنوں گرانٹس بحال کرنے کا حکم دیا تھا جو فاؤنڈیشن نے ختم کر دی تھیں۔
اس حکم میں ایجنسی کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سسٹم میں دیگر گرانٹ منسوخ کرنے سے روک دیا گیا تھا  ۔ جج لِن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ’’این ایس ایف کے اقدامات ابتدائی حکم نامے کی خلاف ورزی ہیں۔ ‘‘ وہائٹ ہاؤس اور یونیورسٹی نے اس فیصلے پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا ہے ۔یو سی ایل اے نے کہا کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے ۵۸۴؍ ملین ڈالر کی فنڈنگ منجمد کر دی تھی۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جج نے منجمد فنڈ میں سے کتنی رقم بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
   یاد رہے کہ حکومت کا الزام ہے کہ یو سی ایل اے سمیت کئی  یونیورسٹیوں نے احتجاج کے دوران طلبہ کو یہود دشمنی کی اجازت دی تھی۔ماہرین نےڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر  حق تعلیم  کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوزوم نے ٹرمپ انتظامیہ کی تصفیے کی پیشکش کو ہفتہ وصولی  کی ایک شکل قرار دیا۔گزشتہ مہینے یو سی ایل اے نے یہود دشمنی کے الزام پر مبنی مقدمہ نمٹانے کیلئے ۶؍ ملین ڈالر سے زیادہ ادا کرنے پر اتفاق کیا۔
  ۲۰۲۴ءمیں فلسطینی حامی مظاہرین پر پرتشدد ہجومی حملے پر بھی یونیورسٹی کے خلاف اس سال ایک مقدمہ دائر کیا گیا۔حقوق کے حامیوں نے شرقِ اوسط تنازعات کے باعث یہود دشمنی، عرب مخالف تعصب اور اسلامو فوبیا میں اضافہ نوٹ کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اسلامو فوبیا پر مساوی تحقیقات کا اعلان نہیں کیا۔حکومت نے کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ اپنی تحقیقات طے کر لی ہیں جس نے ۲۲۰؍ ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے اور براؤن یونیورسٹی نے کہا ہے کہ وہ ۵۰؍ ملین ڈالر ادا کرے گی۔ دونوں نے حکومت کے بعض مطالبات تسلیم کر لیے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ تصفیہ مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK