• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ شامی صدر الشرع کی وہائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے

Updated: November 02, 2025, 10:13 PM IST | Washington

ٹرمپ شامی صدر الشرع کی وہائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے، یہ وائٹ ہاؤس میں کسی شامی صدر کی پہلی تاریخی ملاقات ہوگی، توقع ہے کہ الشرع اپنے دورے کے دوران داعش کے خلاف امریکہ کی قیادت میں بننے والے اتحاد میں شامل ہونے کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

Donald Trump and Ahmed Al-Sharaa. Photo: X
ڈونالڈ ٹرمپ اور احمد الشرع ۔ تصویر: ایکس

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق، صدر ڈونالڈ ٹرمپ احمد الشرع کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی کریں گے، جو کہ وائٹ ہاؤس میں کسی شامی صدر کی پہلی تاریخی ملاقات ہوگی۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ ملاقات۱۰؍ نومبر کو متوقع ہے۔الشرع سے مئی میں سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات گزشتہ۲۵؍ سال میں دونوں ممالک کے سربراہوں کی پہلی ملاقات تھی۔ توقع ہے کہ الشرع اپنے دورے کے دوران داعش کے خلاف امریکہ کی قیادت میں بننے والے اتحاد میں شامل ہونے کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: شام: سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کروائی گئیں

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب حماس اور اسرائیل  کے مابین امن معاہدے کے بعد قیدیوں اور یرغمالوں کا تبادلہ عمل میں آیا، ٹرمپمشرق وسطیٰکے اتحادیوں سے اس موقع کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے اور خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔حالانکہ اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد یہ معاہدہ خطرے میں پڑگیا ہے، اس سے قبل اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے ۱۰۴؍ فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ٹرمپ چاہتے ہیں کہ عرب ممالک خطے میں مستقل امن کیلئے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK