• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی: استنبول میں غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر اعلی سطحی مذاکرات

Updated: November 02, 2025, 10:13 PM IST | Istanbul

ترکی کے شہر استنبول میں غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر اعلی سطحی مذاکرات کا انعقاد کیا گیا ہے، ترک سفارتی ذرائع کے مطابق ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قطر، پاکستان، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی صورت حال پر تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ترک وزیر خارجہ ہکان فیدان پیر کے روز استنبول میں غزہ کے حوالے سے ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قطر، پاکستان، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ یہ وہی ممالک ہیں جنہوں نے۲۳؍ ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔اجلاس میں۱۰؍ اکتوبر کی جنگ بندی اور غزہ کی انسانی صورت حال کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت پر بات چیت ہوگی۔دریں اثناء یہ امید کی جارہی ہے کہ فیدان اس اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے لیے بہانے تراشنے کی کوششوں کی مذمت کریں گے اور اس بات پر زور دیں گے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف سخت موقف اپنائے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ حکام نے حماس کے امداد لوٹنے کےامریکی الزام کو سراسر جھوٹ قرار دیا

بعد ازاں وہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان مربوط کارروائی پر بھی تبادلہ خیال  کریں گے۔خیال کیا جارہا ہے کہ فیدان غزہ میں داخل ہونے والی ناکافی  انسانی امداد اور اسرائیلکے امن معاہدے سے مکرجانے کو اجاگر کریں گے۔تاہم اس اجلاس میں  غزہ کو ہر قسم کی رکاوٹ کے بغیر مناسب انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا پر زور دیا جائے گا ساتھ ہی اسرائیل پر ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔اس کے علاوہ امید ہے کہ فیدان اس بات پر زور دیں گے کہ ایسے انتظامات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے جو فلسطینیوں کو غزہ کی سلامتی اور انتظامیہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے قابل بنائیں، جبکہ ان کے جائز حقوق کا تحفظ کیا جائے اور دو ریاستی حل کے نصب العین کو برقرار رکھا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ وہ اقوام متحدہ کے اندر اٹھائے جانے والے اقدامات پر مشاورت اور قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK