• Sun, 21 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیلیفورنیا میں بجلی گھر میں آگ لگی، ایک لاکھ۳۰؍ ہزار سے زائد افراد تاریکی میں

Updated: December 21, 2025, 5:59 PM IST | San Francisco

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث ایک لاکھ۳۰؍ ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

A fire at a power plant has plunged San Francisco into darkness. Photo: INN
بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث سان فرانسسکو میں ہرطرف اندھیرا نظر آرہا ہے۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث ایک لاکھ۳۰؍ ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ یہ انکشاف نگرانی سروس پاور آؤٹیج کے ڈیٹا سے ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، رات ایک بجکر۴۵؍ منٹ تک کیلیفورنیا میں ایک لاکھ۳۰؍ ہزار سے زائد صارفین بجلی کے بغیر تھے جن میں سے تقریباً ایک لاکھ۲۵؍ ہزار افراد سان فرانسسکو میں ہیں۔ سان فرانسسکو کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق، پی جی اینڈ ای کارپوریشن کے ایک سب اسٹیشن میں آگ لگ گئی ہے اور اسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: سویڈن: ویسٹ بینک کے الحاق کے خلاف احتجاج، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تنقید

سان فرانسسکو کے میئر ڈینیئل لُوری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بجلی بند ہونے کے باعث عوامی ٹرانسپورٹ اور ٹریفک لائٹس متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی بحال ہونے تک گھروں میں ہی رہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK